ghulam nabi azad_dooran.in

ڈیموکریٹک آزدپارٹی کا پتوشاہی لولاب میں ایک روزہ ورکرس کنونشن

جموں وکشمیر میں6 ماہ کے اندر اندر انتخابات ہونے چاہیں : غلام نبی آزاد

کپوارہ//ڈیموکریٹک آزاد پارٹی نے شمالی کشمیرکے ضلع کپواڑہ کے پتوشاہی لولاب علاقے میں ایک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا۔ جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق کنونشن کی سربراہی ڈی اے پی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے کی۔ غلام نبی آزاد کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنما تاج محی الدین، پیر زادہ محمد سید، جی ایم سروڑی، حاجی عبدالرشید ڈار، سلمان نظامی، سجادہ بشیر، ڈی ڈی سی زینگیر شاہ جہان اور ضلع صدر کپواڑہ ڈی اے پی منیر احمدموجود تھے۔کنونشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں کشمیر میں6 مہینے کے اندر اندر انتخابات ہونے چاہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم2024تک اسمبلی الیکشن کا انتظار نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں انہونی چیزیں دیکھنے کوملیں، الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے اقتصادی طور پرلوگ بد سے بتر ہوئے، کو کوئی عوامی نمائندہ نہیں ہے لوگ جائیں تو کس پاس جائیں۔غلام نبی آزاد کاکہناتھاکہ جموں وکشمیر اقتصادی بحران سے گزرررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگرسابقہ ریاست کو اقتصادی بحران سے نکالنا ہے تو6 ماہ کے اندراندریہاں اسمبلی الیکشن ہونے چاہیں۔غلام نبی آزادنے پارٹی ورکران پر زور دیا کہ وہ ریاست کو بچانے کیلئے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا ساتھ دیکر اسے مضبوط بنائیں۔