سری نگر//رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ یونٹ ( ایس ڈی یو) این آئی سی پونے کے اشتراک سے اَپنے عملے کے لئے تربیت اور اِنٹریکٹیو سیشنوںکا ایک سلسلہ منعقد کیا۔اِن پروگراموں کا اِنعقاد جموں اور سری نگر میں سیکرٹری ریونیو کی ہدایت پر رجسٹریشن اَفسران اور رجسٹریشن عملے کے لئے گزشتہ 10دِنوں میں کیا گیا۔یہ پروگرام کنونشن سینٹر جموں، ڈی سی آفس سری نگر ، ضلع بارہمولہ اور سری نگر کے سب رجسٹرار دفاتر میں منعقد کئے گئے اور ان میں آئی جی آر جے اینڈ کے ، اے آئی جی آر کشمیر / جموں ، ڈسٹرکٹ رجسٹرار اور سب رجسٹراروں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ رجسٹریشن عملے نے شرکت کی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر میں دستاویزات کی رجسٹریشن نیشنل جنرک ڈاکیومنٹ رجسٹریشن سسٹم ( این جی ڈی آر ایس ) کے ذریعے آن لائن کی جاتی ہے جوکہ نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر ( این آئی سی ) سے تیار کردہ سافٹ ویئر ہے جو مرکزی حکومت محکمہ زمینی وسائل اور وزارتِ دیہی ترقی کے زیر اہتمام ہے۔سینٹر ڈویلپر ایس ڈی او ، این آئی سی پونے( اِنچارج) پرناوبوراٹ نے آئی جی آر آفس کی تکنیکی ٹیم کے ساتھ مل کر صلاحیت سازی کے پروگراموں کا اِنعقاد کیا جس میں تمام سب رجسٹرار دفاتر کے رجسٹریشن عملے کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی ۔پرناو بوراٹ نے شہریوں کے اِندراج میں شامل اقدامات ، عمل کے کرنے اور نہ کرنے کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشنز اور کسی تکنیکی خرابی یا غلطیوں کے موقعہ پر حل یقینی بنانے کے لئے پریشانی سے نمٹنے کے لئے تجاویز دیں۔ کچھ سب رجسٹراردفاتر سے متعلق بہت سے تکنیکی مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا اور این جی ڈی آر ایس پر سب رجسٹرار دفاتر کی اَپ ڈیٹنگ سے متعلق زیادہ تر مسائل کو جلد حل کرنے اور موقعہ پر ہی ازالے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔شہری رجسٹریشن ، جائیداد کی تشخیص ، پارٹی کی تفصیلات ، دستاویزاَپ لوڈ اور شہری کی طرف سے جمع کرنے ، اس کے بعد سب رجسٹرار کی طرف سے چیک اِن، ادائیگی کی تصدیق ، فوٹو گرافی اور حتمی قبولیت ، مختلف تکنیکی مراحل سمیت رجسٹریشن کے پورے عمل کی نقل تیار کرنا ،شہری / سب رجسٹرار کی سطح پر پیدا ہونے والی غلطیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شرکأ کو ان کے سلوشن اور رامیڈیز کی وضاحت کی گئی جنہوں نے کچھ تجاویز کا اِظہار کیا اور قانونی نوعیت کے کچھ سوالات بھی اُٹھائے جن کا آئی جی آر اور دیگر اَفسران نے جواب دیا۔ ماہر نے شرکأ کے ٹیکنالوجی سے متعلق تمام سوالات کا جواب دیا۔ اِس موقعہ پر آئی جی آر جموںوکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے خصوصی طورپر شرکا ٔ پر زور دیا کہ وہ اِس موقعہ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اَپنے تمام شکوک و شبہات اور غلط فہمیوں کو دور کریں تاکہ رجسٹریشن بغیر کسی پریشانی ، آسان اور مؤثر طریقہ کار کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اُنہوں نے ان اَقدامات پر بھی روشنی ڈالی جو زیادہ شفاف اور شہریوں کے لئے دوستانہ رجسٹریشن کے لئے پائپ لائن میں ہیں۔شرکأ کو مختلف آرٹیکلز اور اِنسٹرومنٹز کے لئے تجویز کردہ دستاویزات کی چیک لسٹ اور تقرری کی تاریخ پر رجسٹریشن سے متعلق سرکلر ہدایات پر عمل کرنے کے لئے متاثر کیا گیا۔اُنہیں مزید مشورہ دیا گیا کہ وہ شہریوں کو دستاویزات کے اندراج میں حوصلہ اَفزائی اور سہولیت فراہم کریں اور کوئی رُکاوٹ پیدا نہ کریں یا ان کی دستاویزات کو ناقص بنیادوںپر واپس نہ کریں جس سے رجسٹریشن کے عمل کو طول دینے اور شہریوں کو قابل گریز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اِس موقعہ پر شرکأ نے برین سٹار منگ سیشنوں کے لئے محکمہ کا تہہ دِل سے شکریہ اَدا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اِس طرح کی تقریبات باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گی ۔ اَفسران نے شہریوں کی اُبھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سافٹ ویئر کی تخصیص سے متعلق تجاویز پیش کیں جن پر مزیدجانچ کے لئے غور کیا گیا۔










