گاندربل اِنتظامیہ نے اِی ۔ آفس پرور کشاپ کا اِنعقاد کیا
گاندربل//ضلع اِنتظامیہ گاندربل نے جاری ڈیجیٹل ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آج اِی ۔ آفس پر ایک ورکشاپ کا اِنعقاد کیا تاکہ ضلع کے اَندر اِنتظامی کا رکردگی کو بڑھانے اور ڈیجیٹل گورننس کے طریقوں کو فروغ دیا جاسکے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل معراج الدین شاہ نے ورکشاپ کی صدارت کی اور چیف پلاننگ آفیسر عرفان گیری بھی موجود تھے۔ورکشاپ میں سرکاری اَفسران بشمول ضلعی اور سیکٹورل اَفسران ، عملہ کے اَرکان اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔دورانِ ورکشاپ مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا بشمول اِی ۔ آفس کا تعارف اور اس کے فوائد ، نیو یگیشن اور اِی ۔ آفس پلیٹ فارم کی بنیادی خصوصیات ، ڈیجیٹل فائل کی تخلیق ، نقل و حمل اور ٹریکنگ ، اِی ۔لیو مینجمنٹ اور منظور ی کے عمل کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔اِستفساری سیشنوں کا بھی اِنعقاد کیا گیا جس میںشرکأنے سوالات پوچھے اور نظام کو سمجھنے کے لئے اِی ۔ آفس پلیٹ فارم کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کرنے اور روزمرہ کے اِنتظامی کاموں میں اِس کے مؤثر اِستعمال کے بارے میں وضاحتیں طلب کیں۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کاغذی کے بغیر اور مؤثر اِنتظامی نظام کی طرف منتقلی کی اہمیت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کاغذی کارروائی کو کم کرنے ، عمل کو بہتر کرنے اور سرکاری کاموں میں شفافیت کو یقینی بنانے میں اِی۔ آفس کی اہمیت پر زور دیا۔دورانِ ورکشاپ شرکأ نے اِی ۔ آفس پلیٹ فارم کے اِستعمال کی تربیت حاصل کی جو دفتر کے معمول کے کاموں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔دریں اثنأ، ضلع کے مختلف سکولوں میں لیکچرروں ، سکولی سطح پر کوئز مقابلے اور مصوری مقابلے بشمول حکومت جموں وکشمیر کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف اِی۔ خدمات کے حوالے سے بیداری کے پروگرام منعقد کئے گئے۔ڈیجیٹل ویک مہم کے تحت ضلع کے تمام بلاکوں میں کئی پروگرام منعقد کئے گئے جن میں مقامی لوگوں کی زبردست شرکت دیکھی گئی ۔










