ہندوارہ//منیجنگ ڈائریکٹر ایم آر ایل وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ آصف میموریل گروپ آف ہیلتھ کیئر ڈاکٹر کوثر بخشی کو سرینگر میں ایک ایواڈ تقریب کے دوران انڈیا کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے انٹرپروانر کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق سرینگر میںذی میڈیا کی جانب سے اس ایواڈ پروگرام کے دوران ڈاکٹر کوثر بخشی کو جموں کشمیر یوٹی کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے یہ ایواڈ دیا۔ ڈاکٹر کوثر بخشی نے اپنا ایواڈ حاصل کرنے کے بعد لیفٹنٹ گورنر منوج سہنا اور زی میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا ڈاکٹر کوثر بخشی نے کہا کہ والدین اور اپنے بھائی بہنوں اور رشتہ داروں کی دعاوں سے میں یہ ایواڈ حاصل کرپایا ہوں اور میری نوجوانوں سے استدعا ہے کہ وہ ڈرگس سے دور رہیں،اور اپنے آپ کو اچھے اور صحیح کام کی طرف راغب کریں۔










