جموں//یوگا کے آٹھویں بین الاقوامی دن پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے میسور پیلس میں یوگا کیا جبکہ کابینہ کے 75 وزراء نے ملک کے 75 تاریخی اور ثقافتی مقامات پر یوگا کی کارکردگی میں آن لائین شمولیت اختیار کی ۔ مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) سائنس اور ٹیکنالوجی ، ارتھ سائنسز ( آزادانہ چارج ) ، پی ایم او آفس ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوچیت گڑھ بارڈر جموں پر یوگا کیا ۔ اس تقریب کا اہتمام سروے آف انڈیا نے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے کیا تھا ۔ یوگا کے بین الاقوامی دن 2022 کا تھیم ’ یوگا فار ہیومینٹی ‘ ہے ، جو کہ وبائی مرض (کووڈ 19 ) کے دوران یوگا کے نہ صرف ان کے مصائب کو دور کرنے اور ان کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے ۔ آئی وائی ڈی کے اس سال کے تھیم ’ یوگا فار ہیومینٹی ‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بین الاقوامی یوگا دن کی شروعات کرنے اور انسانیت کی امن اور خوشحالی کیلئے اس ہندوستانی حکمت کو بروئے کار لانے کیلئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یومِ یوگا ہماری روز مرہ کی زندگی میں یوگا کرنے کے ہمارے روز مرہ کے عزم کا ایک علامتی جشن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ’’ 2014 ہندوستان کیلئے ایک سنگِ میل تھا کیونکہ اس سال 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر منانے کی تجویز کو اقوام متحدہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں سے قبول کیا تھا اور اس کی وجہ سے 21 جون کو ہر سال یوگا کا دن منایا جاتا ہے ۔ ‘‘ آیوش کی وزارت آئی ڈی وائی کی نوڈل وزارت نے بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر منعقد کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے انسان کی مجموعی بہبود میں یوگا کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے ۔










