سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پرائیویٹ آئی ٹی آئی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سپیشل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، جوائنٹ ڈائریکٹر ، آئی ٹی آئی جموں / کشمیر ، تمام آئی ٹی آئیز کے سپر اِنٹنڈنٹس ، پرائیویٹ آئی ٹی آئیز کے نمائندے اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔ابتداً، پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو پرائیویٹ آئی ٹی آئیز کے نمائندوں نے بریفنگ دی اور غور کرنے کے لئے مختلف مسائل گوش گزار کئے۔میٹنگ میں نئے کورسز کا تعارف ، زیراِلتوأ درخواست ، نئی درخواستوں کی اِجازت ، مستقبل کی ٹیکنالجوں کا تعارف، فیس کا ڈھانچہ ، اِمتحانی نظام الاوقات کے علاوہ گذشتہ تین برسوں سے داخلے اور فارغ التحصیل جیسے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ پرائیویٹ آئی ٹی آئیز کو مقررہ وقت میں کمیوں کو پورا کرنے کے بعد نئے ٹریڈز اور کورس کھولنے کی اِجازت دی جائے۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ مقامی نوجوانوں اور سکول جانے والے بچوں کو ہنر کی تربیت دینے کے لئے آئی ٹی آئیز کھولنے کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ اَفزائی کی جانی چاہیے۔میٹنگ نے فیصلہ لیا کہ سرکاری آئی ٹی آئیز میں داخلے کے لئے ویٹنگ لسٹ کو پرائیویٹ آئی ٹی آئیز کے درمیان سرکولیٹ کیا جائے گا تاکہ پرائیویٹ آئی ٹی آئیز میں نشستیں منظورشدہ انٹیک صلاحیت کے مطابق پُر ہوں۔










