جموں//قومی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز مسٹر نتیش راجورا ( آئی اے ایس ) نے میڈیا کمپلیکس جموں میں ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) کے افسران اور ملازمین کو نیشنل ووٹرز ڈے ( این وی ڈی ) کا عہد دلایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر موصوف نے ڈی آئی پی آر کے افسران اور ملازمین کے ساتھ مل کر عہد پڑھا ، جس میں بھارت کے آئین میں درج جمہوری اقدار کی پاسداری ، جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے ، اپنے الیکشن حقوق کو ذمہ داری سے استعمال کرنے اور حق رائے دہی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنے کا عہد کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انفارمیشن نے اس سال کے این وی ڈی کے تھیم ’ مائی انڈیا مائی ووٹ ‘ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ تھیم جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور باخبر اور ذمہ دارانہ ووٹنگ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی عکاسی کرتا ہے ۔ الیکشن ڈیپارٹمنٹ کی سویپ سرگرمیوں کے حوالے سے ڈی آئی پی آر کے کردار پر زور دیتے ہوئے ڈائریکٹر موصوف نے ڈی آئی پی آر کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ووٹ کی افادیت اور الیکشن میں جامع شرکت کو فروغ دینے میں اپنا فعال کردار ادا کریں ۔
امریکی فوجی اڈوں کے خاتمہ سے عالمی توانائی کا تحفظ ممکن:ایران
ایران کی طاقتور’مسلم بلاک‘ بنانے کی تجویز
زیلنسکی نے روسی تنصیبات کیخلاف حملوں کا حکم دے دیا
آبنائے ہرمز کو کسی ایک ملک کی ملکیت کے طور پر قبول نہیں کرینگے: امریکی وزیر خارجہ
طالبان کو تسلیم کرتے ہیں،نہ ان کیساتھ تعلقات معمول پر لائے ہیں: جرمنی
آئزنکوٹ نے نیتن یاہو کو پیچھے چھوڑ دیا
ایپسٹن نے بلیک میل کی کوشش کی، بل گیٹس کا حلفیہ بیان
حکومت -تجارتی ایل پی جی کی سپلائی بحران سے پہلے کی سطح پر بحال
ایم پی میں تعزیہ جلوس بجلی کی تار سے ٹکرا گیا، 3 ہلاک، 10 زخمی
ایودھیا رام مندر میں چوری ‘ 6 گرفتار










