دہشت گردوں نے پہلگام میں معصوم شہریوں کو ان کے دھرم کی بنیاد پر قتل کیا

چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر جدید آلات نصب ہوں گے

بھارت اب کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

سرینگر//وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سوموار کے روز متھرا میں منعقد ہ ایک مذہبی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت دفاعی طور پرمضبوط طاقت بن رہا ہے جس کا اعتراف دنیا آج کررہی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر مضبوط دفاعی پوزیشن قائم کرنے کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اس نئے سال کے آخر تک لداخ میں جدید طرز کے آلات بھی نصب کئے جارہے ہیں تاکہ برفباری کے دوران بھی فوج ہر نقل و حمل پرنظر رکھ سکیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق متھرا میں دی دی سادھوی سترمبھرا کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت اب دفاعی لحاظ سے طاقت ور ملکوں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ بھارت اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی طرف خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ان کی وزارت دفاعی شعبے میں خود کفیل بننے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تمام کوششیں کر رہی ہے۔ہماری حکومت ہندوستان کو ایک اسٹریٹجک معیشت بنانے کے لیے گھریلو دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام کی مضبوط بنیاد تیار کر رہی ہے۔وزارت دفاع کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے سنگھ نے زور دیا کہ پہلی بار ہتھیاروں کی درآمد کم ہوئی جبکہ برآمدات میں اضافہ ہوا۔اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ’’ایکس پر ‘‘ اس تقریب کاایک ویڈو جاری کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اس میں کہا ہے کہ ’’ہم نے پانچ مثبت مقامی فہرستیں جاری کیں، جس کے تحت 509 دفاعی آلات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی مینوفیکچرنگ اب مقامی طور پر کی جائے گی۔‘انہوں نے مزید کہا کہ “اس کے علاوہ، ہم نے دفاعی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کی چار مثبت مقامی فہرستیں بھی جاری کی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ’’بھارت اب ‘ہونے دو‘‘ کے نقطہ نظر کا روادار نہیں ہے۔ آج، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، نیا ہندوستان ‘چلو یہ کریں’ کے نقطہ نظر پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سال 2020میں لداخ کی فوج نے گھس پیٹھ کی کوشش کی جس کا بھر پور ہماری فوج نے دیا اور تب سے آج تک چینی فوج کبھی بھی بھارت کی زمین پر رکھنے کی جرات نہیں کرتی ۔ انہوں نے بتایا کہ چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر جدید آلات نصب کئے جارہے ہیں جس سے سخت موسم میں بھی دشمن کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے میں مدد دے گا۔ وزیر دفاع نے اس موقعے پر سادھوی کے بارے میں بتایا کہ دیدی نے ہندو دھرم کی جتنی بھی خدمت کی ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ سادھوی کوئی معمولی لیڈی نہیں ہے بلکہ ایک ناری شکتی کی پہنچان ہے ۔