یو ٹی میں پی ایم ایف بی وائی ، آر ڈبلیو بی سی آئی ایس کے نفاذ کیلئے ایس ایل سی سی سی آئی میٹنگ کی صدارت کی
سرینگر //چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ( پی ایم ایف بی وائی ) اور ری اسٹرکچرڈ ویدر بیسڈ کراپ انشورنس اسکیم ( آر ڈبلیو بی سی آئی ایس ) کے نفاذ کیلئے فصل بیمہ پر ریاستی سطح کی رابطہ کمیٹی ( ایس ایل سی سی سی آئی ) کی میٹنگ طلب کی ۔ چیف سیکرٹری نے ایس ایل سی سی سی آئی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جموں کشمیر یو ٹی میں فصلوں کی بیمہ اسکیموں یعنی پی ایم ایف بی وائی اور آر ڈبلو بی سی آئی ایس کے نفاذ کو منظوری دی ۔ کمیٹی نے جموں و کشمیر میں ان اسکیموں کے کامیاب نفاذ کیلئے اپنائے جانے والے طریقہ کار کو بھی منظوری دی ۔ اس اسکیم میں دھان ، مکئی ، تیل کے بیج ، گندم ، سیب ، زعفران ، آم اور لیچی کی فصلیں شامل ہوں گی ۔ ڈاکٹر مہتا نے موسم کی مختلف خرابیوں کی وجہ سے فصلوں کے نقصان کے خلاف کسانوں کو بیمہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت کی پیداوار اتل ڈولو ، محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وویک بھردواج ، مالیاتی کمشنر ریونیو شالین کابرا ، سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل ، کمشنر سیکرٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر /جموں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر ، جے اینڈ کے بینک کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افراد نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔










