سری نگر//جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس پنکج متھل نے آٹھویں بین الاقوامی یوگا ڈے 2022ء ایک تقریب کا ہائی کورٹ کمپلیکس سری نگر میں اِفتتاح کیا ۔اِس برس بین الاقوامی یوگا ڈے کا تھیم ’’ یوگا فار ہیو مینٹی ‘‘ ہے۔اِسی طرح کا ایک پروگرام ہائی کورٹ کمپلیکس جموں میںمنعقدہواجس کی قیادت جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج جسٹس راہل بھارتی نے کی۔تقریب میں رجسٹرار جنرل ، رجسٹرار ویجی لنس ، ممبر سیکرٹری ، جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی ،رجسٹرار اِنسپکشن ، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ، رجسٹرار جوڈیشل ، سری نگر اور جموں ، سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی اور ہائی کورٹ کے دونوں وِنگوں کی رجسٹری کے دیگر اَفسران کے علاوہ جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے وُکلأ اور عملہ نے شرکت کی۔اِسی طرح کے پروگرام جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیوں کی تمام ماتحت عدالتوں میں منعقد کئے گئے جس میں بڑی تعداد میں شرکأ نے یوگا اِنسٹرکٹروں کے ساتھ یوگا کے آسن کئے جنہوں نے اِنسانی جسم اور دماغ کی نشوو نماکی اہمیت اور اثرات کو بیان کیا۔چیف جسٹس نے تمام شرکأ پر زور دیا کہ وہ اَپنی روز مرہ کی زندگی میں یوگا کو شامل کریں تاکہ ذہنی تنائوسے بھی نجات مل سکے۔جسٹس پنکج متھل نے کہا کہ یوگا کو زندگی کا ایک طریقہ بنانا عدالتی کاموں کی اَنجام دہی اورنہ صرف عدالتی اَفسران بلکہ تمام شراکت داروں کی کارکردگی اور اِفادیت کو بڑھانے میں بہت آگے جائے گا۔رجسٹرار جنرل سنجیو گپتا نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے چیف جسٹس کا شکریہ اَدا کیا ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیوں کے تمام عدالتی اِداروں اور سر ی نگر اور جموں ہائی کورٹ کے وِنگوں میں بھی اِس طرح کی تقریب کا اِنعقاد کیا ۔ اُنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں وکلأ اور عملہ کی بڑی تعداد کی شرکت کو بھی سراہا۔رجسٹرار جنرل نے اِس مہارت کو بھی تسلیم کیا جس کے ساتھ یوگا اِنسٹرکٹروں نے شرکأ کو یوگا کے آسن کرنے کی تربیت دی۔رجسٹرار جنرل نے اِس مہارت کو بھی تسلیم کیا جس میں یوگا انسٹرکٹروں نے شرکأ کو یوگا کے آسن کرنے کی تربیت دی۔










