چیف الیکٹورل آفیسر نے راجوری میں آنے والے بلدیاتی اِنتخابات کا تفصیلی جائزہ لیا

راجوری//چیف الیکٹورل آفیسر سی اِی او) پانڈورانگ کے پولے نے آئندہ 2023 بلدیاتی اِنتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آ ج راجوری کا دورہ کیا۔سی اِی او نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک میٹنگ میں بلدیاتی اِنتخابات کے پُر اَمن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ذمہ دارتمام نوڈل اَفسروں کو طلب کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وِکاس کنڈل نے اِنتخابی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔میٹنگ میں پولنگ سٹیشنوں کی تیاری، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کی تعیناتی، اِنتخابی عملے کی تربیتی پیش رفت، اِنتخابی ہینڈ بک کی تقسیم، ملازمین کے ڈیٹا بیس کی صورتحال، کنٹرول روموں کا قیام، بیلٹ پیپروں کی چھپائی کے لئے ایکشن پلان، ٹرانسپورٹ پلان،سیکورٹی پلان، سویپ پلان، پروکیورمنٹ پلان اور گنتی اور ڈسپیچ سینٹروںکے قیام پر تبادلہ خیال ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ تمام 65 پولنگ سٹیشنوں کی فزیکل تصدیق کی گئی ہے اور ہر ایک پر کم سے کم سہولیات کی ضمانت دی گئی ۔ آر او ز اور ا ے آر اوز کی تقرری الیکشن اَتھارٹی کی جانب سے مقررکردہ گائیڈ لائنز پر عمل کرتی ہے۔میٹنگ میں تربیت کے بارے میں یہ انکشاف ہوا کہ اگلا مرحلہ 18 ؍ستمبر 2023 کو تربیت کے لئے نوڈل آفیسرپی او آئی سی ڈی ایس راجوری کی نگرانی میں شروع ہونے والا ہے۔ اَفرادی قوت کی تعیناتی کے لحاظ این آئی سی سافٹ ویئر میں زائد اَز 700 ملازمین رجسٹرڈ ہیں حالانکہ اصل ضرورت 380 ہے۔کائونٹنگ سینٹروں اور ریسیپنٹ اور ڈسپیچ سینروںکے لئے مقامات کی نشاندہی پہلے ہی کی جاچکی ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر راجوری کا دفتر اِنتخابی عمل کے دوران الیکشن سے متعلق مختلف کاموںکے لئے کنٹرول روم کے طور پر کام کرے گا۔ بلدیاتی اِنتخابات کے لئے ٹرانسپورٹ پلان کو حتمی شکل دی گی ہے۔سی اِی او نے ایک مضبوط سیکورٹی پلان کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے ایس ایس پی راجوری کو حساس او راِنتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر اِضافی فورس تعینات کرنے کی ہدایت دی۔غیر متوقع حالات کے لئے ہنگامی منصوبہ بندی پر زور دیا گیا اور اِنتخابی عمل کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانے اور رائے دہندگان کی شرکت کو فروغ دینے کے لئے کے لئے ایک جامع سویپ(ایس وِی اِی اِی پی ) پلان تجویز کیا گیا۔بعد اَزاں سی اِی او نے راجوری کے بوائز ہائی سکینڈری سکول میں واقع ریسپنٹ سینٹر اور کائونٹنگ سینٹر کا معائینہ کیا۔ یہ فعال شمولیت راجوری میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کی کامیابی اور سا لمیت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔میٹنگ میں ایس ایس پی راجوری اَمرت پال سنگھ ، اے ڈی سی راجوری راجیو کھجوریہ ، اے ڈی سی سندر بنی وِنود کمار بہنال ، سی اِی او سیاحت وویک پوری ، پی او آئی سی ڈی ایس شوکت محمود ملک ، جی ایم ڈی آئی سی اشونی شرما، ڈپٹی ڈی اِی او بابو رام ٹنڈن ، اے سی آر عمران رشید کٹاریہ ، ڈی آئی او راجوری عاقل نوید ، سی اے او سوہن سنگھ اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔