چھتر گام بڈگام میں امامیہ فیڈریشن کشمیر کی طرف سے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد

سرینگر//امامیہ فیڑ ریشن کشمیرکی عوامی رابط مہم اور فیذریشن کے قیام کی غرض و غایت اور اغراض و مقاصد کو متعارف کرانے کے ضمن میں چھترگام بڑگام میں علاقہ بھرکے ذی عزت اور صاحب راے افراد کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ھوا مرکز ی زعما جناب غلام علی گلزار جناب محمد اشرف خان اور غلام حسن مجروح نے فیڑریشن کے قیام اور اغراض و مقاصد سے اجلاس کے شرکا کو تفصیل سے اگاہ کیا ابنے خطاب میں مرکزی قیادت نے فیڈریشن کے قیام کو قوم وملت اور ملت شعیہ کی ہمہ جہت سطحوں پر نمایندگی کے لے وقت کا ناگزیر تقاضا قرار دیتے ھوے کہا کہ ملکی اور ریاستی سطح پر وقوع پذیر ھو رھی تبدیلیوں کا ادراک کرتے ھوے ایک منظم اور فعال سیاسی تنظیم کا قیام ضروری بن گیا تھا اور قوم اب مزید استحصالی عناصر کی ریشہ دوانیوں کی متحمل نہیں ھو سکتی اجلاس کے شرکا نے جن میں بڑی تعداد نوجوانوں اور تعلیم یافتہ افراد کی تھی نے امامیہ فیڈریشن کے قیام کو ایک خوش ایند اور انقلابی اقدام قرار دیا اور فیڈریشن کے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لے ھر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اور موقعہ پر ھی مندرجہ ذیل ایک پندرہ رکنی علاقای کمیٹی بھی تشکیل دی گیء مرکزی قیادت نے علاقہ بھر کے مندوبین کے تعاون کے لےء شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دلایا کہ فیذریشن کی قیادت ہمہ وقت ھر معاملے پر ان کے ساتھ رابطے میں رھے گی جناب محمد اسحاق میر چھتر گام، فیاض احمد راتھرچھتر گام سید اختر حسین موسویچھتر گام ، بشیر احمد گنایء سٹھسو کلان حاجی فدا حسین راتھر چھتر گام،غلام حسین میر خندہ، شبیر حسین میرخندہ میر محمد قاسم خندہ، شہباز احمد راتھر سنزی پورہ ذاکر مشتاق احمد چھتر گام غلام احمدگنائ سٹھسو کلان ، غلام محمد بٹ کینہ ہامہ، غلام حسن بٹ چھتر گام ،محمد یوسف ڈارچھتر گام ، عرفان حسین چھتر گام۔