سرینگر//جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن ( جے کے پی ایس سی ) کے چئیر مین ستیش چندر نے آج سابق چئیر مین جے کے پی ایس سی شمس الدین غنی جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس سلسلے میں یہاں جے کے پی ایس سی سولینا کے آفس کمپلیکس میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جے کے پی ایس سی کے ممبران ، سیکرٹری جے کے پی ایس سی اور کمیشن کے افسران کے علاوہ عملے نے شرکت کی ۔ تعزیتی اجلاس کے دوران چئیر مین نے مرحوم غنی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ ایک قابل ایڈمنسٹریٹر بصیرت رکھنے والے اور بہت سے لوگوں کیلئے تحریک کا ذریعہ تھے ۔ اجلاس کے اختتام پر مرحوم غنی کی یاد میں دعا بھی کی گئی ۔










