پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج اَفسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ضلع میں 31؍ اگست سے 6 ؍ ستمبر 2023ء تک ڈیجیٹل ویک منانے کے طریقہ کار اور تیاریوں پر غور و خوض کیا گیا۔دوران میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ڈیجیٹل پروگرام کا آغاز ڈیجیٹل رَسائی، خدمات کی ڈیجیٹل ترسیل اور سب کی ڈیجیٹل شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ویک کا مقصد ہر سطح پر ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھا کر شہریوں کو بااِختیار بنانا اور حکومت کے مختلف آئی ٹی اَقدامات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈیجیٹل وویک منانے کے لئے منصوبہ بندی کی جس میں یہ اعلان کیا گیا کہ محکمے عوامی سہولیت کے لئے بوتھس قائم کرکے آن لائن خدمات پیش کریں گے اور ضلع بھر میں خواندگی اور بیداری مہم کا اِنعقاد کریں گے تاکہ رہائشیوں کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا جاسکے۔ سرکاری پروگرام اور خدمات آن لائن پیش کی جاتی ہیں تاکہ وہ کمیونٹی ان تمام اَقدامات سے فائدہ اُٹھاسکیں۔ڈیجیٹل ہفتہ منانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلعی سطح کی مرکزی تقریب 31؍ اگست سے 6؍ ستمبر 2023 ء تک ٹائون ہال پلوامہ میں منعقد کی جائے گی جہاں تمام محکمے آن لائن خدمات فراہم کریں گے اور سٹال لگائیں گے ۔عام لوگوں کی آسانی کے لئے اور ڈیجیٹل خواندگی پر اسی طرح کی تقریبات گورنمنٹ ڈگری کالج ، آئی ٹی آئی ، پولی تکنیک اِدارے ، پولیس سٹیشن اور ضلع بھر کے تمام سکولوں میں منعقد کی جائیں گی۔ میں منعقد کی جائیں گی۔تحصیل ، بلاک اور پنچایت سطح پر ڈیجیٹل تقاریب کا اِنعقاد بالترتیب متعلقہ تحصیل دار ، بی ڈی او اور پنچایت سیکرٹریز کریں گے۔تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اَپنے محکموں سے متعلق آن لائن خدمات کے حوالے سے ہورڈنگوں اور بینروں کو تیار کریں اور ڈیجیٹل ویک تقریبات کے موقعہ پراَپنے محکموں کی آن لائن خدمات کے حوالے سے بیداری فراہم کرنے کے لئے لیپ ٹاپ سے ایک کمپیوٹر آپریٹر بھی تعینات کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسروں پر مزید زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل ووک کے دوران آن لائن سروس ڈیلیوری کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے منتخب نمائندوں ، پی آر آئیز ، طلباء اور فیلڈ ملازمین کو شامل کریں۔تمام سیکٹورل سربراہوں کو ہدایات دی گئیں کہ وہ فراہم کردہ خدمات کی تعداد کی اطلاع دیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ ، ایس ایس پی پلوامہ ، اے ڈی سی پلوامہ ، اونتی پورہ ، ترال ، اے سی آر پلوامہ ، سی اے او پلوامہ اور سی ایم او پلوامہ کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔










