کٹھوعہ //کمشنر سیکرٹری اطلاعات اور آئی ٹی پریرنا پوری نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی اور اُنہوں نے وہاں عوامی اہمیت کے مسائل کو اُجاگر کرنے والی شکایات سنیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس، ایس ایس پی کٹھوعہ شیودیپ سنگھ جموال، اے ڈی ڈی سی کٹھوعہ انکور مہاجن، چیئرپرسن بی ڈی سی کٹھوعہ، چیئرپرسن بی ڈی سی مرہین، چیئرپرسن بی ڈی سی برنوتی، ڈی ڈی سی ممبر ناگری، ڈی ڈی سی ممبر دھر مہان پور سمیت مختلف وفود کے نمائندے موجود تھے۔ عوامی دربار میں معاشرے کے تمام طبقوں کی جانب سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا۔اِس موقعہ پرلوگوں نے کمشنر سیکرٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل میں مداخلت کی درخواست کی۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی کے وفد نے دھر مہان پور میں بجلی کی فراہمی ، ہیلتھ کیئراور سپورٹس ٹیچر کی خالی اَسامی سے متعلق مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی۔ وفد کی جانب سے پیش کردہ دیگر مطالبات میں ہیرا نگر میں ڈیجیٹل ماڈل وِلیج کی فراہمی بھی شامل ہے۔بی ڈی سی ممبران نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل جیسے بی ڈی سی کٹھوعہ حلقہ میں سی ایف سی کے لئے مناسب زمین کی الاٹمنٹ، سرحدی بلاکوں میں ٹورسٹ سرکٹ کی ترقی، سڑک رابطہ ، مارہین میں موبائل کنکٹویٹی ، اْجھ کیچ منٹ ائیریا میںزمین کی الاٹمنٹ،اَپنے وسائل کے فنڈز ، ہینڈ پمپوں کی مرمت، جوٹھانہ۔لہڑی روڈ، سموان۔ایروان روڈ لنک، پپلی میں آر ٹی آئی سی ہیڈ کی بحالی، صنعتی علاقوں سے باہر علاقوں کے لئے سٹامپ ڈیوٹی سے استثنیٰ کا مطالبہ ،آر ڈی ایس ایس کے کاموں کی جلد منظور ی کی درخواست ،،سٹی اینڈ ٹاؤن پروگرام کے تحت مختص رقم میں اضافے کا مطالبہ وغیرہ پیش کئے۔سابق فوجیوں کے وفد نے عوامی دربار میں اَپنے مسائل اور مطالبات بھی پیش کئے جن میں کٹھوعہ ریلوے سٹیشن کا نام کیرتی چکر ایوارڈ یافتہ کیپٹن سنیل چودھری کے نام پر رکھنے کے علاوہ کٹھوعہ میں وار میموریل کے قیام اور ضلع سینک ویلفیئر آفس میں کمپاؤنڈ وال اور گلیوں کی تعمیر کے مسئلے کو اُجاگر کرنا شامل ہے۔اِس موقعہ پرہاؤسنگ کالونی کٹھوعہ کے سینئر شہریوں کے ایک وفد نے کمشنر سیکرٹری موصوفہ کو سٹریٹ لائٹس کے مسئلے اور شہری سہولیات کے اِستعمال سے متعلق دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس کے جواب میں ضلع ترقیاتی کمشنرکٹھوعہ نے جلد از جلد ازالے کا یقین دِلایا۔پریرنا پوری نے متعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دستیاب وسائل کا زیادہ سے زیادہ اِستعمال کرتے ہوئے عوامی اہمیت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے یکوقتی ازالہ طریقہ کار اَپنانے پر زور دیا۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات کو متعلقہ محکموں کی نوٹس لائے جائیںگے اور اُنہیں مناسب کارروائی اور اُن کی شکایات کا بروقت ازالے کرنے کا یقین دِلایا۔اُنہوںنے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ اِنتظامیہ ڈیجیٹل اِنٹرونشنوںسے عوامی خدمات کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے متعدد اَقدامات کرنے جا رہی ہے جن میں گھر بیٹھے سرکاری خدمات تک رسائی کے لئے ٹول فری ہیلپ لائن 14471 شروع کرنا شامل ہیں۔ سیکرٹری نے گاؤوں میں مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے یو ٹی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے ،ہیلتھ کیئر، تعلیم اور دیگرکلیدی شعبوں پر اِنتظامیہ کی توجہ کو اُجاگر کیا۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنرکٹھوعہ کو مزید ہدایت دی کہ وہ شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کام کریں کیوں کہ کٹھوعہ جموں و کشمیر کے گیٹ وے کے طو رپر کام کرتا ہے۔










