جموں//پرنسپل سیکرٹری تعلیم آلوک کمار نے صوبہ جموں کے تمام70کالج پرنسپلوں کے ساتھ گورنمنٹ کالج فار وومن پریڈ گرائونڈ جموں میں ایک اِنٹرایکٹیو میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ اعلیٰ تعلیم سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا جن میں تعلیمی مسائل ، این سی سی ، این ایس ایس ، کھیل ، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں شامل ہیں۔اُنہوں نے کالجوں کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا بالخصوص جو 2019ء میں قائم ہوئے۔اِنٹرایکٹیو میٹنگ میں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر یاسمین عشائی ، ایڈیشنل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ سشیل کمار کھجوریہ ، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے دیگر اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔میٹنگ میں کالج پرنسپلوں کی طرف سے کئی مسائل اُٹھائے گئے جن پر غور و خوض ہوا۔ پرنسپلوں کو ان کی شکایات کے جلد اَزالے کی یقین دہانی کی گئی۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے کالج کا ایک چکرلگایا اور مختلف جاری اور مکمل شدہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔










