پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری تری محکمہ نے جموں وکشمیر میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے پر زور دیا

پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری تری محکمہ نے جموں وکشمیر میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے پر زور دیا

محکموں کے سربراہان ماہانہ پروجیکٹ پیش رفت رِپورٹ پیش کریں گے

جموں//پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا نے آج سول سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کے سربراہوں کی طرف سے پیش کردہ سالانہ ایکشن پلان کی تجاویز پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ پرنسپل سیکرٹری نے تسلیم کیا کہ گذشتہ مالی برس میں مزید پروجیکٹوں پر عمل در آمد اور مکمل کیا جاسکتا تھا اور عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ برس میں اَپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے کافی فنڈس موجود ہیں اور تمام قابل عمل اور حقیقی منصوبوں کو سیڈ منی اور تکنیکی منظوری سے فوری طور پر شروع کیا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان سکیموں اور ان کی متعلقہ پیش رفت کے بارے میں ماہانہ پیش رفت رِپورٹ پیش کریں۔اُنہوں نے جموں اور سری نگر شہروں کے ترقیاتی حکام اور جے اینڈ کے ہاوسنگ بورڈ کو نئے پروجیکٹ کی تجاویز پیش کرنے کی ترغیب دی اور ماسٹر پلان کے لئے فنڈس مختص کرنے کی منظور ی دی۔دھیر ج گپتا نے جیو گرافک اِنفارمیشن سسٹم ( جی آئی ایس) پلیٹ فارموں ، اس کے ڈیٹا بیس کی نگرانی اور ترقیاتی کاموں میں ان کی عمل آور ی کے فوائد کے بارے میں بھی بات کی۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ تمام شہری بلدیاتی ادارے سوچھتا سٹارٹ اَپ چیلنج کے لئے تیار ہوجائیں۔پرنسپل سیکرٹری نے سربراہان سے کہا کہ بالترتیب 80 فیصد کام پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں اور فنڈس جاری ہوچکے ہیں ۔اُنہوں نے مشورہ دیا کہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی کام غیر مختص نہ ہو اور مکمل تھروٹل کام شروع کریں۔میٹنگ میں جے اینڈ کے ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشن کے پروجیکٹوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر اور مختلف محکموں اور ترقیاتی اِداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔