پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے موبائل ایپ ’’ یاترا22‘‘ کا آغاز کیا

موبائل ایپ کوعام لوگوں کے فائدے کیلئے پورے جموںوکشمیر یوٹی تک بڑھایا جائے گا:پرنسپل سیکرٹری

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ منوج کمار دِویدی نے شری اَمرناتھ جی یاترا۔2022ء کے لئے جانے والے یاتریوں کی خاطر ہیلتھ کیئر سہولیات سے باخبر رہنے اور ایمرجنسی حالات کے دوران صحت سہولیات کی شناخت اور ٹریکنگ کی سہولیت کے لئے آج موبائل ایپلی کیشن ’’یاترا 22‘‘ اور ویب پیج www.yatra22.com کا آغاز کیا۔ایپ گوگل پلے سٹور اور آئی او ایس پلیٹ فارم پر دستیاب ہے اور ویب برائوزر سے بھی اِس تک رَسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ منوج کمار دِویدی نے موبائل ایپلی کیشن جاری کرنے کے دوران اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عقیدت مندوں کی آسانی کے لئے صحت حکام سے لکھن پور سے پوتر گپھا تک 150 صحت سہولیات قائم کی گئی ہیں اور یہ سبھی کوآرڈی نیٹس اور ایپ پورٹل تک رَسائی کرنے والے فرد سے فاصلے کے ساتھ ایپ پر دستیاب کیا گیا ہے ۔پرنسپل سیکرٹر ی نے مزید کہا کہ محکمہ صحت نے شری اَمرناتھ جی یاترا۔2022کی ڈیوٹی کے لئے تقریباً1,500 اِنتہائی ہنر مند صحت اہلکاروں کو بھی تعینات کیا ہے جبکہ اِس برس کی یاترا کے دوران بنیادی ڈھانچے میں تین گنا اِضافہ ہوا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ یاترا کو ہیلتھ کیئر کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن بعد میں جموںوکشمیر یوٹی کے تمام 3,500 صحت اِداروں کا احاطہ کرے گی اور اِس اپیلی کیشن کے ذریعہ جموںوکشمیر کے صحت بنیادی ڈھانچے کی نقشہ سازی کرنے کے لئے اَفسران سے کہا تاکہ عام لوگ اِس موبائل ایپ سے مستفید ہوسکیں۔منوج کمار دِویدی نے محکمہ کی اِس پہل کو آگے بڑھانے ، عمل آوری اور مختصر مدت میں پورٹل/ ایپلی کیشن کے آغاز کے لئے بھی تعریف کی۔یہ با ت قابلِ ذِکر ہے کہ نئی لانچ کی گئی موبائل ایپ کے تحت موبائل ایمبولینسز نیٹ ورک بشمول 102 اور 108 ایمبو لینس سسٹم کی زائد اَز 200 ایمبو لینسز کو بھی میپ کیا گیا ہے اور یہ یاترا کے لئے بر وقت میں بھی دستیاب ہوگا۔ایپلی کیشن پر ایک بٹن دَبانے سے قریب ایمبولینس ڈرائیور ایکٹیویٹ ہوجائے گااور اِس جگہ پر پہنچ جائے گاجو ہدایت دینے کے لئے ’’ گوگل میپس‘‘ کے ساتھ ضم ہوجائے گااور اِس صحت سہولیت تک پہنچنے کے لئے متوقع وقت کی نشاندہی کرے گا ۔ یاتریوں کی حفاظت کے لئے ایپلی کیشن میں یاترا کے لئے کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا بھی شامل کیا گیا ہے۔