ایچ ایم آئی ایس جے اینڈ کے میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں اہم اصلاحات میں سے ایک ہو گا ۔ دویدی
سری نگر//صحت اور طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ( ایچ اینڈ ایم ای ) منوج کمار دویدی نے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات پر ہاسپٹل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( ایچ ایم آئی ایس ) کے نفاذ پر پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایچ ایم آئی ایس یو ٹی کے صحت کے شعبے میں اہم اصلاحات میں سے ایک ہو گا اور یہ یہاں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا اور اسے مزید جوابدہ اور شفاف بنائے گا ۔ انہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ او پی ڈی ، اسٹورز اور فارمیسی انوینٹری کنٹرول اور مریضوں کے فیڈ بیک میکنزم کے شعبوں کو ابتدائی طور پر کم سے کم وقت میں شروع کریں تا کہ ان اہم ترین شعبوں کا پہلے خیال رکھا جائے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ پروجیکٹ سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہموار تال میل اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا جانا چاہئیے تا کہ اسے کامیابی سے لاگو کیا جا سکے اور مقررہ مدت کے اندر اسے شروع کیا جا سکے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس ایجنسی کے اختتام تک پہلے تین ماڈیولز کو لاگو کرنے کا عمل مکمل کریں ۔ دویدی نے عمل آوری ایجنسی کے نمائندوں سے کہا کہ وہ نئے سافٹ وئیر کے ساتھ پہلے سے موجود پروسیسز کا جائیزہ لیں اور موبائل سروس فراہم کرنے والوں سے بین محکمہ جاتی اور دیگر اجازتوں کے عمل کو تیزی سے مکمل کریں ۔ میٹنگ کے دوران ایم ڈی نیشنل ہیلتھ مشن ایم یاسین چودھری نے پروجیکٹ کی نمایاں خصوصیات پیش کرتے ہوئے مختلف سافٹ وئیر اور ہارڈوئیر پرزوں کی خصوصیات اور ترجیحات کے شعبوں کے بارے میں بتایا ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس ایچ اینڈ ایم ای ، ڈائریکٹر کوارڈینیشن نیو جی ایم سی ، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایچ اینڈ ایم ای ، او ایس ڈی ایچ اینڈ ایم ای ڈیپارٹمنٹ ، ڈویژنل نوڈل آفیسر جموں اور این ایچ ایم کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔










