ٹنگمرگ//جنگلی جانوروں کے حملوں کاسلسلہ جاری ہے ۔ٹنگمرگ کے ایک گائوںمیں ریچھ نے سنیچرکی صبح اچانک حملہ کرکے ایک پچا س سالہ خاتون اوراُسکے تیس سالہ بھتیجے کوزخمی کردیا۔جے کے این ایس کے مطابق سنیچرکی صبح جب ایک خاتون اوراُسکاجوان سال بھتیجا اپنے مال مویشیوںکو ٹنگمرگ کے نیلسر گائوںمیں گھاس چرارہی تھی ،تو ایک خونخوار ریچھ نے 50سالہ خاتون زونہ بیگم زوجہ غلام نبی چوپان اوراُس کے 30سالہ بھتیجے جاویداحمد چوپان ولدمحمدرمضان پرحملہ کرکے دونوں کوزخمی کردیا۔معلوم ہواکہ دونوں ایک جنگل میں مویشیوں کوگھاس چرارہے تھے ،جب یہ حملہ ہوا۔بتایاجاتاہے کہ جب ریچھ نے خاتون کوزخمی کیاتو اُسکے بھتیجے نے ریچھ کاتعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن ریچھ نے اس پربھی حملہ کیااوراسکو بھی زخمی کردیا ۔دونوں زخمیوں کونزدیکی صحت مرکز پہنچانے کے بعدوہاں سے ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیاگیا ،جہاں وہ زیرعلاج ہیں ۔










