ٹراؤٹ نالہ اننت ناگ میں خاتون کی لاش ملی

گلمرگ میں ایک سیاح خاتون دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوت

سرینگر///جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے نالہ سے جمعرات کو ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ گلمرگ میں ایک سیاح خاتون حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک نالہ سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ مہلوک خاتون کی شناخت سلیمہ بیگم زوجہ نذیر احمد بھٹ ساکن کھڑچک سلیگام کے طور پر ہوئی جسے کچھ مقامی لوگوں نے ٹراؤٹ نالہ سلیگام میں دیکھا جس کے مطابق پولیس کو اطلاع دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ایس ڈی ایچ سیر ہمدان اسپتال لے جایا گیا، قانونی کارروائی کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ ادھر شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کے گلمرگ علاقے میں گزشتہ دیر رات ممبئی کے ایک بزرگ سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔سرسیاح خاتون بھاونا اہلیہ سوپودھ ٹھاکر ساکنہ سرینا شانتی پارک مشرقی ممبئی کا ہوٹل الپائن رج گلمرگ، بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔