سری نگر//جے اینڈ کے ایڈوکیٹ جنرل آرگنائزیشن نے ویجی لنس بیداری ہفتہ کے موقعہ پر’’حلف لینے کی تقریب‘‘ کا اِنعقاد کیا۔ یہ تقریب ایڈوکیٹ جنرل جموں و کشمیر ڈی سی رینہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تمام لأ اَفسران، سرکاری کونسلوں، اَفسران اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔دریں اثنا، سری نگر آفس کمپلیکس میں بھی اِسی طرح کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سری نگرمحسن الشوکت قادری نے کی جس میں تمام لأ اَفسران اور سرکاری کونسلوں، افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔شرکأ نے اس سلسلے میں سینٹرل ویجی لنس کمیشن اور حکومت جموں و کشمیر کے سرکلر ہدایات کی تعمیل کا عہد کیا۔ایڈووکیٹ جنرل نے بروقت اَقدامات کے لئے سرکاری کاروبار کو چلانے کے لئے اَپنے مینڈیٹ سے متعلق فوکس ائیریاکو بہتر بنانے کی کوششوں اور کارکردگی کو سراہا۔ اُنہوں نے شرکأ کو شفافیت، جوابدہی، اپنی ذمہ داریوں کو بانٹنے اور بنیادی طور پر دیانتداری کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے تمام شرکأ کو ہدایت دی کہ وہ اَپنی مدت کار کے ہر وقت اَپنی صلاحیتوں میں اِضافہ کریں اور ایسے معاملات میں متعلقہ محکموں اور اِداروں کے لأاَفسران اور سرکاری کونسل کی حیثیت سے تیز رفتار اور بامقصد دلائل کے ذریعے رشوت ستانی کا خاتمہ کریں۔










