وویک بھرد واج نے ڈسٹرکٹ اِنڈسٹریز سینٹر جموں کی اِی ۔ بُک کا اِفتتاح

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ اور صنعت و حرفت وویک بھرد واج نےاودھیوگ بھون میں ڈسٹرکٹ اِنڈسٹریز سینٹر جموں کی اِی۔ بُک کا اِفتتاح اور محکمہ صنعت و حرفت جموں کی ہینڈ بُک کا دوسری ایڈیشن جاری کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر صنعت و حرفت ( آئی اینڈ سی ) جموں محترمہ انو ملہوترا ، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ صنعت و حرفت وید پرکاش ، سی اے او صنعت و حرفت ریاض حسین ، جنرل منیجر ڈسٹرکٹ اِنڈسٹریز سینٹرجموں صباح مہتا اور متعلقہ فنکشنل منیجر ڈسٹرکٹ اِنڈسٹریز سینٹر جموں کے اِنڈسٹریل پروموشن اَفسران موجود تھے۔دورانِ پروگرام صنعت و حرفت شعبہ کی ہینڈ بُک کا دوسرا ایڈیشن جاری کیا گیا جس میں مینو فیکچرنگ اور سروس سیکٹر کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ اِس کے علاوہ اِس میں اُبھرتے ہوئے صنعت کاروں اور موجودہ صنعتی اِداروں میں بیداری کے لئے صنعتی شعبے سے متعلق مرکزی حکومت اور جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی پالیسیاں بھی شامل ہیں۔ ایڈیشن کو تما م سرکاری احکامات ، سرکلروں ، آرڈروں ، ایم ایس ایم اِی سیکٹر ( مینو فیکچرنگ اور سروس) کے طریقۂ کار کے رہنما خطوط سے اَپ ڈیٹ کیا گیا ہے جو تمام صارفین کے لئے رہنمائی کا عنصر ہوگا ۔ ہینڈ بُک ناظم صنعت و حرفت جموں کی رہنمائی میں تیار کی گئی ہے۔مزید برآ ں ، اِی ۔ بُک میں ضلعی صنعتی مرکز جموں کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کی تفصیلات شامل ہیں جو اُبھرتے ہوئے اور موجودہ کاروباری اَفراد کے لئے بہت مدد گار ثابت ہوگا ۔اِس میں ضلع جموں میں ایم ایس ایم اِی اور پی ایم اِی جی پی یونٹوں کی کامیابی کی داستانیں ، مختلف سکیموں کے تحت خدمات اور مراعات حاصل کرنے کے لئے چیک لسٹ اور طریقہ کار، وزیر اعظم کے روزگار پیدا پروگرام ، اودھیم ،جی اِی ایم، ٹی آر اِی ڈی ایس رجسٹریشن ، ڈی آئی سی کی پیش رفت اور حصولیابیاں جیسی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی سی جموں کے دائرہ اِختیار کے تحت مختلف صنعتی ا سٹیٹس کے مرکزی وزراء کے دورے ، جموں ہاٹ کا اِفتتاح ، صنعت کاروں ، خریداروں ، فروخت کنند گان اور برآمد کنند گان کے لئے ایک پلیٹ فارم ، وزیر اعظم کی رازگار پیدا کرنے کی سکیم کے تحت فائدہ اُٹھانے والوں کے موقعہ پر ہی رجسٹریشن کے لئے سویم روزگار میلہ،ایکسپورٹ اور نٹیڈ یونٹس اور وَن ڈسٹرکٹ پروڈکٹ پروگرام تاکہ ضلع میں ایکسپورٹ ہَب بنایا جاسکے ۔مزید یہ کہ محکمہ کے مختلف سوشل میڈیا پیجز کے لئے کیو آر کوڈز آسان رَسائی کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر وویک بھرد واج نے ناظم صنعت و حرفت جموں اور ان کی ٹیم کو ان کی کاوشوں کے لئے سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِی ۔بُک اور ہینڈ بُک دونوں اُبھرتے ہوئے اور آنے والی صنعتی اِکائیوں کے لئے بے حد فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔ یہ جموںوکشمیر یوٹی میں صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے ایک رَسائی پروگرام کے طور پر کام کرے گا۔