وزیر اعظم نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈِجیٹل ادائیگی کا طریقہ اختیار کریں کیونکہ یہ محفوظ ہے

وزیر اعظم نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈِجیٹل ادائیگی کا طریقہ اختیار کریں کیونکہ یہ محفوظ ہے

ڈیجیٹل وسیلے سے ادائیگی کے طریقے سے لوگوں کی زندگی میں آسانی اور سہولت آئی ہے :مودی

سرینگر//وزیراعظم نریندرمودی نے ڈیجیٹل وسیلے سے ادائیگی کے طریقے سے کئی لوگوں کی زندگی میں آسانی اورسہولت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نیکہاکہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے کئی لوگوں کی زندگی میں بہت آسانی پیدا ہوئی ہے۔ایک پرواسی بھارتی کے ٹوئٹ پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارتی عوام نے تکنیک اوراختراع کو اپنانے میں قابل قدر تیزی کا مظاہرہ کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈجیٹل ادائیگی کے طریقوں کا استعمال کریں کیونکہ یہ کورونا وائرس وباء￿ کے دوران زیادہ محفوظ ہیں۔ ایک ٹویٹ میںپی ایم مودی نے کہا کہ یہ سماجی طور پر فاصلہ قائم رکھنے کو یقینی بنانے کا وقت ہے اور ڈجیٹل ادائیگیوں کے طریقے اس سلسلے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ خزانے کی وزارت اور بنکوں نے بھی لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ الیکٹرانک ادائیگی کے طریقوں کا استعمال کریں۔ وزارتِ خزانہ کے سکریٹری نے کہا ہے کہ اگر آپ کو کوئی ادائیگی کرنی ہے تو اسے ڈجیٹل طریقے سے کریں اور محفوظ رہیں۔ کورونا وائرس وباء پھیلنے کے پیش نظر ، انڈین بینک ایسوسی ایشن IBA نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرنسی نوٹ گننے یا اْنہیں چھونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں۔ IBA نے گاہکوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے لین دین کیلئے آن لائن یا موبائل بینکنگ وسیلوں کا استعمال کریں اور بینکوں کی شاخوں میں آنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے عوام کے براہِ راست رابطے میں آنے والے بینک عملے کو خطرہ درپیش ہوسکتا ہے۔ IBA نے گاہکوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ صرف انتہائی ضروری معاملے میں بینکوں میں آئیں۔