پی ایم مودی کی مقبولیت میں اضافہ

وزیر اعظم نے بحریہ کے دن پر نیوی کے اہلکاروں کو مبارکباد دی

71کی جنگ میں بحری فوج نے پاکستانی حملے کو پسپا کیا تھا

سرینگر// آج بحریہ کا دن منایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بحریہ کے سبھی اہلکاروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے بحریہ کی فوج کو اکتھر کی جنگ میں پاکستان کے خلاف رول کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحریہ نے بڑی کامیابی کے ساتھ اُس وقت پاکستانی حملے کو پسپا کیا تھا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق آج بحریہ کا دن منایا جارہا ہے۔ 1971 میں پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران بھارتی بحریہ کے اہم رول کے اعتراف میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ اْس وقت بھارت کے جنگی بحری جہازوں نے مغربی ساحل پر پاکستان کی کارروائی کو کامیابی کے ساتھ پسپا کردیا تھااور کراچی بندرگاہ پر حملہ کیا تھا۔ آپریشن Trident کے دوران بھارتی بحریہ نے PNS Khaibar سمیت پاکستان کے چار بحری جہازوں کو غرق آب کردیا تھا، جس میں پاکستانی بحریہ کے سیکڑوں اہلکار مارے گئے۔ملک کی بحری آبی حدود کی حفاظت میں بحریہ کے رول اور اْسکی کامیابیوں کو اْجاگر کرنے کیلئے بھی یہ دن منایا جاتا ہے۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر-ہری کمار نے کہا ہے کہ بھارتی بحریہ بھارت میں بنائے گئے سیکورٹی نظام قائم کرنا چاہتی ہے، تاکہ وہ آتم نربھرتا کی جانب قدم کو مستحکم بنا سکے۔بحریہ کے دن کے موقع پر وزیراعظم نے بحری فوج کے سبھی اہلکاروںاور اْن کے ارکانِ خاندان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں اپنی شاندار بحری تاریخ پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارتی بحریہنے ہمارے ملک کا دفاع کرنے کیلئے لگاتار کام کیا ہے اور چیلنج والے دور میں انسانیہمدردی کے جذبے کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی بھارتی بحریہ کے اہلکاروںکو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی بحریہ ملک کی حفاظت کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔بحریہ کے دن کے موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ہری کمار،دفاعی عملے کے سربراہ انل چوہان، فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل وویک رام چودھری اورفوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بی-ایس-راجو نے آج قومی وار میموریل پر جانبازوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا۔