جب ملک آزادی کے 100 سال منائے گا اس میں قومی ایجوکیشن پالیسی اہم کردار ادا کرے گا/ امیت شاہ
سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس پر ہم عمل پیرا ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جب ملک آزادی کے 100 سال منائے گا۔ اس میں قومی ایجوکیشن پالیسی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایجوکیشن پالیسی نہ صرف ہمارے طلباء کو دنیا کے لوگوں کے برابر کھڑا کرے گا بلکہ ملک کی ثقافت کو بھی متحد کرے گا۔ یہ مقدار پر نہیں بلکہ معیار پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور طلباء کو باکس سے ہٹ کر سوچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو عملی طور پر مدھیہ پردیش کے تمام 55 اضلاع کیلئے ’’پرائم منسٹر کالج آف ایکسی لینس ‘‘کا افتتاح کیا اور 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے مقصد کے درمیان نئی تعلیمی پالیسی لانے میں نریندر مودی کی دور اندیشی کی ستائش کی۔اندور کے اٹل بہاری واجپائی گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج میں منعقدہ اہم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، جسے پی ایم کالج آف ایکسی لینس کے طور پر تیار کیا گیا ہے امیت شاہ نے نے دیگر ریاستوں سے آگے قومی ایجوکیشن پالیسی کو نافذ کرنے کیلئے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی۔انہوںنے کہا ’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے جب ملک آزادی کے 100 سال منائے گا۔ اس میں قومی ایجوکیشن پالیسی اہم کردار ادا کرے گا۔ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے تعلیم کی بنیاد رکھنی ہوگی۔ مضبوط کیا جائے اور وزیر اعظم مودی نے قومی تعلیمی پالیسی میں لا کر دور اندیشی کا مظاہرہ کیا ہے جو اگلے 25 سالوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’این ای پی نہ صرف ہمارے طلباء کو دنیا کے لوگوں کے برابر کھڑا کرے گا بلکہ ملک کی ثقافت کو بھی متحد کرے گا۔ یہ مقدار پر نہیں بلکہ معیار پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور طلباء کو باکس سے ہٹ کر سوچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔نیشنل ایجوکیشن پالیسی ان کے 360 ڈگری ترقی کو یقینی بناتا ہے‘‘ ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے طلباء کے فائدے کے لئے ہندی میں میڈیکل اور انجینئرنگ کورس شروع کرنے پر وزیر اعظم کی تعریف کی۔










