وزیراعظم نے دیہی آبادی کو تعلیم یافتہ بنا کر دیہی بھارت کی ایک نئی شبیہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا

سرینگر// وزیراعظم نے دیہی آبادی کو تعلیم یافتہ بناکر دیہی بھارت کی ایک نئی شبیہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل پر مبنی بنانا اور حد بندی کی کوششوں کو ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کیا جانا وقت کا تقاضہ ہے۔کرنٹ نیوز آ ف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکزی بجٹ میں دیہی علاقوں، شمال مشرق اور امنگوں والے اضلاع کی ترقی کیلئے ایک خصوصی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ بجٹ میں پی ایم آواس یوجنا،گرامین سڑک یوجنا اور جل جیون مشن جیسی مختلف اسکیموں کے حصول کیلئے ایک واضح خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ دیہی ترقی کے شعبے میں بجٹ میں کئے گئے اعلانات کے بارے میں ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دیہی آبادی کو تعلیم یافتہ بناکر دیہی بھارت کی ایک نئی شبیہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل پر مبنی بنانا اور حد بندی کی کوششوں کو ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کیا جانا وقت کا تقاضہ ہے۔ وزیراعظم نے ریاستی سرکاروں سے کہا ہے کہ وہ زمین کے ریکارڈ اور حد بندی کے معاملات کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے ایک نظام الاوقات تیار کریں۔ انہوں نے براڈ بینڈ کے مناسب استعمال کے بارے میں مناسب بیداری پیدا کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ناری شکتی، دیہی معیشت کا ایک اہم ستون ہے اور مالی شمولیت کی وجہ سے اقتصادی فیصلوں میں گھروں میں خواتین کی زیادہ شراکت داری کو یقینی بنانا ممکن ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ گروپوں کی مدد سے خواتین کی شراکت داری کو مزید توسیع دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر سے حکومت کی تمام پالیسیوں اور کارروائیوں کو تحریک ملی ہے۔