سرکار نے اقرباء پروری، ووٹ بینک کی سیاست اور پروجیکٹوں پر عمل درآمد میں تاخیر کے سلسلے کو روک دیا:وزیر اعظم
سرینگر//وزیراعظم نریندر مودی نے آج میگھالیہ میں شیلانگ میں ایک عوامیتقریب کے دوران 2 ہزار 450 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے 4G موبائل ٹاورس ملک کے نام وقف کئے، جن میں سے 320 سے زیادہ مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ تقریباً 890 موبائل ٹاورس زیرتعمیر ہیں۔وزیراعظم نے Umsawli کے مقام پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ شیلانگ کے نئے کیمپسکا افتتاح بھی کیا۔ جناب مودی نے شیلانگ-Diengpasoh روڈ کا افتتاح کیا، جس سے شیلانگ کی نئی بستی کیلئے رابطے کیبہتر سہولت فراہم ہوسکے گی اور شیلانگ میں بھیڑبھاڑ بھی کم ہوسکے گی۔وزیراعظم نے چار دیگر سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا، جو تینریاستوں میگھالیہ، منی پور اور اروناچل پردیش سے ہوکر گزریں گے۔ پی ایم مودی نےTura اور شیلانگ ٹیکنالوجی پارکPhase-2 میں مربوطHospitality اور کنونشن سینٹر کا سنگبنیاد بھی رکھا۔ اْنہوں نے میزورم، منی پور، تریپورہ اور آسام میں ہندی کی 21 لائبریریوںکا افتتاح بھی کیا۔اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اْن کی سرکار نے اقرباء پروری، ووٹ بینک کی سیاست اور پروجیکٹوں پر عمل درآمد میں تاخیر کے سلسلے کو روک دیا ہے، جس کی وجہ سے مثبت نتیجے سامنے آرہے ہیں۔ اْنہوں نے کہاکہ ترقی محض افتتاح کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریبات تک محدود نہیں ہے، بلکہ ہمارے عزماور ترجیحات میں بھی تبدیلی آئی ہے۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ شمال مشرق میں ترقیاتی اخراجات میں چار گنااضافہ ہوا ہے۔ 2014 میں 2 لاکھ کروڑ روپے تھے، جبکہ اب یہ 7 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ خطے میں فضائی خدمات کو 16 روٹس پر توسیع دی گئی ہے،تاکہ لوگوں کو رابطے کی بہتر سہولت فراہم کی جاسکے۔ جناب مودی نے کہاکہ ملک کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی شمال مشرق میں قائم کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اْن کی سرکار نیصلاحیت سازی کو ترجیح دینے اور نابرابری دور کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔اِس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی میگھالیہ اور تریپورہ کے دوریکے سلسلے میں آج صبح شیلانگ پہنچے اور وہاں شمال مشرقی کونسل کی گولڈن جبلی تقریباتکی صدارت کی۔میٹنگ کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ مرکز شمال مشرق کیلئے بجٹ رقومات مختص کرنے کو ترجیح دے رہا ہے اور ایسا حقیقت میںنظر بھی آرہا ہے۔ اِس مقصد کیلئے ایک علیحدہ وزارت بنائی گئی ہے۔امت شاہ نے کہاکہ ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے نریندرمودی کے ذمے داری سنبھالنے کے بعد سے شمال مشرق تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیرداخلہنے شورش پسندوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور بقیہ ملک کے ساتھ خطے کو آگے بڑھنیمیں مدد کریں۔اِدھر تریپورہ میں وزیراعظم اگرتلہ میں چار ہزار 350 کروڑ روپیسے زیادہ مالیت کے مختلف اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔مودی پردھان منتری آواس یوجنا شہری اور پردھان منتری آواسیوجنا گرامین کے تحت متعلقہ افراد کیلئے گرہِ پرویش پروگرام کا آغاز کریں گے۔ یہ مکاناتدو لاکھ سے زیادہ متعلقہ افراد کیلئے بنائے گئے ہیں، جن پر تین ہزار 400 کروڑ روپیسے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔پی ایم مودی پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت 230کلو میٹر سے زیادہ طویل 32 سڑکوںکا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔










