آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوںمیں ہلکی برفباری کی پیشگوئی
سرینگر / // وادی کشمیر کے علاقوں میں بعد دوپہر موسم کے بدلتے رجحان کے ساتھ کئی علاقوں میں ہلکی بارشیں درج ہوئی جبکہ کنگن گاندربل میں شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوئی ۔ ادھر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوںمیں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کے بیچ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں بعد دوپہر موسم کا بدلتا رجحان کا سلسلہ جاری رہے اور جمعہ کو ایک بار پھر وادی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی جبکہ کنگن گاندربل علاقے میں شدید نوعیت کی ژالہ بھاری ریکارڈ کی گئی ۔ نمائندے کے مطابق جمعہ کے بعد دوپہر سے موسم اچانک پھر بدل گیا جس کے ساتھ ہی آسمان پر بادل چھا گئے اور سرینگر سمیت وادی کے دیگر کچھ علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ۔ گاندربل سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ کنگن میں شدید نوعیت کی ژالہ بھاری ہوئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور اونچائی پر ہلکی برف باری کا امکان ہے جس میں 28 اپریل تک گرج چمک، آسمانی بجلی،ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا ’’سرینگر میں گزشتہ رات 8.2 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 10.5 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح سے سیاحتی پہلگام میں گزشتہ رات 2.8 ڈگری کے مقابلے میں 5.2 ڈگری اور گلمرگ میں گزشتہ رات 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات 6.7 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 9.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 19.2ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 20.8 ڈگر ی ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔










