temperature dipped to minus in Srinagar۔

وادی کشمیر میں سردی کی شدت برقرار ،راتیں سخت سرد،صبح کے وقت گہری دُھند اوریخ بستہ ہوائیں

سری نگر//وادی کشمیر میں سردی کی شدت برقرار ہے کیونکہ تمام مقامات پرجمعہ اورسنیچرکی درمیا نی رات کم سے کم درجہ حرارت سال کے اس وقت کیلئے معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا ۔اس دوران سنیچرکی صبح بھی سری نگرسمیت متعددعلاقوں میں گہری دُھند چھائے رہنے کیساتھ ساتھ سخت سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخرتک موجودہ خشک موسمی صورتحال برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ آنے والے ایام میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گرائوٹ آنے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے 24اور24نمبر کو ہلکی بارش وبرفباری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ا س دوران زیادہ تروقت موسم ابر آلود رہے گا۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سری نگر میں جمعہ اورسنیچرکی درمیا نی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جبکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا اور محکمہ موسمیات کے مطابق رواں موسم سرما میںجمعہ اورسنیچرکی درمیا نی رات سری نگرمیں اب تک کے سب سے سرد رات رہی۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن قاضی گنڈ میں جمعہ اورسنیچرکی درمیا نی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس جگہ کے لئے یہ معمول سے منفی2.6ڈگری سینٹی گریڈ کم درجہ حرارت تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہجنوبی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں جمعہ اورسنیچرکی درمیا نی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیاجبکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر میں دوران شب سرد ترین مقام رہا۔عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیرکے علاقہ کوکرناگ میں جمعہ اورسنیچرکی درمیا نی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جبکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں جمعہ اورسنیچرکی درمیا نی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جبکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں واقع دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ اورمعروف سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعہ اورسنیچرکی درمیا نی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جبکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات یہاں کم سے کم درجہ حرارتمنفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخرتک موجودہ خشک موسمی صورتحال برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ آنے والے ایام میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گرائوٹ آنے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے 24اور24نمبر کو ہلکی بارش وبرفباری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ا س دوران زیادہ تروقت موسم ابر آلود رہے گا تاہم انہوں نے کہا کہ نومبر کے آخر تک کسی بڑی برف باری کی کوئی پیش قیاسی نہیں ہے۔