محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

نیشنل کانفرنس کی بلاک کمیٹی سوپور کااہم اجلاس منعقد

عوامی مسائل ومشکلات اور تنظیمی امورات پرغوروخوض

سوپور// نیشنل کانفرنس کی بلاک کمیٹی سوپور کاایک اہم اجلاس میں منعقد ہوا،جس میں کمیٹی کے سینئر اراکین نے شرکت کی جبکہ پارٹی لیڈر ارشاد رسول کار اس اجلاس میں بطورمہمان خصوصی کے شامل ہوئے ۔جے کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق بلاک کمیٹی کے صدر غلام حسن کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں سوپور کے عوامی مسائل ومشکلات کیساتھ ساتھ تنظیمی امورات کوبھی زیرغورلایاگیا۔میٹنگ میں شامل لیڈروں اورارکان نے اسبات پرسخت تشویش کااظہار کیاکہ تعمیراتی وترقیاتی عمل اورعوامی کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے کے معاملے میں سوپور جیسے تاریخی علاقہ اوریہاںکے لوگوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روارکھاگیا۔انہوںنے کہاکہ حکام کی عدم توجہی کے باعث اب سوپورمیں عام آدمی سے لیکر سبھی طبقے مشکلات سے دوچار ہیں ۔اجلاس میں بولتے ہوئے لیڈروں وارکان کاکہناتھاکہ سوپور کی ایک تاریخی اہمیت اورہر اعتبار سے افادیت ہے ۔نیشنل کانفرنس بلاک کمیٹی سوپور کے اجلاس میں کہاگیاکہ کاروباری سرگرمیوں اورعوامی نقل وحمل کے اعتبار سے مصروف ترین علاقہ سوپورمیں ابتک کوڑے کرکٹ کوٹھکانے لگانے کیلئے کوئی ڈمپنگ سائٹ نہیں ہے ،جس وجہ سے یہاں صحت وصفائی کے معاملے میں عام لوگوںکیساتھ ساتھ صفائی کرمچاریوںکوبھی مشکلات کاسامنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سوپور میں کوئی مقررہ سبزی بازار نہیں ہے ۔مقررین نے مطالبہ کیاکہ سوپورمیں سبزی مارکیٹ کاقیام عمل میں لایاجائے ۔بجلی کے ترسیلی نظام کوبہتر بنانے کی مانگ کرتے ہوئے اجلاس میں بتایاکہ سوپور کے بیشتر علاقوںمیں بجلی کھمبے ٹوٹے پھوٹے ہیں ،ترسیلی لائنوںکی حالت خستہ ہے ،جسکے نتیجے میںکسی بھی کوئی خطرناک حادثہ پیش آسکتاہے ۔اجلاس میں یہ بھی بتایاگیاکہ ڈرنیج سسٹم کوبہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ نالیوںمیں جمع رہنے والے گندے پانی کی نکاسی ہوسکے ۔انہوںنے سوپورمیں ایس آرٹی سی یارڈ کامطالبہ کیا۔نیشنل کانفرنس کی بلاک کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی مانگ کی گئی کہ سوپورمیں منی سیکرٹریٹ کی تعمیر عمل میں لائی جائے ۔انہوںنے یہ مطالبہ بھی کیاکہ سوپورمیں 2اہم پلوںکی تعمیرکے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ لوگوںکونقل وحمل میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔این سی لیڈروں وارکان نے میٹنگ میں کہاکہ ڈیجٹل میٹروںکی تنصیب سے عوامی کوپریشانی لاحق ہورہی ہے ،اسلئے اس اقدام پر فوری نظرثانی کی جائے ۔