بلاک ڈیولپمنٹ آفس لنگیٹ دن بھر کیوں بند،عوامی حلقوں نے اٹھائے انتظامیہ پر سوال
ہندوارہ//سوشل میڈیا وائرل خبر میں کہا جاتا ہے کہ نہ کوئی عید نہ کوئی دیوالی تو بلاک ڈیولپمنٹ کے آفیسران اور چھوٹے سے لیکر بڑے ملازمین تک کہاں گئے تھے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق بلاک ڈیولپمنٹ آفس کے باہر آئے لوگوں نے بتایا کہ بدھوار کے روز ہم صبح سے بی ڈی او آفس لنگیٹ کے دفتر کے باہر انتظار کررہے تھے۔ ان کا کہنا ہے جب دوپہر کے 12بج گئے تو دفترپر کوئی نہیں آیا۔ اس کے بعد میڈیا کی ایک ٹیم لنگیٹ دفتر پر پہنچ پاتی ہے اور یہاں دیکھا کہ بلاک ڈیولپمنٹ آفس کے مین دروازے پر تالا لگا ہوا تھا اور انہوں نے ادھر ادھر پتہ کیا تو معلوم ہوا بی ڈی او سٹاف لنگیٹ کسی فنکشن پر گئے ہوئے ہیں۔لیکن ادھر لنگیٹ کے دفتر کے دروازے پر کافی لوگ جمع تھے جو اپنی ضروری کاموں کے لئے آئے تھے لیکن جب یہاں بی ڈی آفس بند پڑا دیکھا تو وہ بنا کام کے اپنا وقت ضائع کرنے کے بعد واپس گھر چلے گئے ۔ یہ کہا جاتا ہے کہ اگر بلاک ڈیولپمنٹ آفس لنگیٹ کے ملازمین کو کئی پارٹی یا فنکشن میں گئے یا دفتر کے ہی کسی آفیسر کی الوادعی تقریب تھی تو انہیں یا تو وہ دوپہر کے بعد کرنی تھی یا اس کیلئے اتوار کا دن مقرر کرنا تھا اگر آج ہی ورکنگ ڈے میں ہی جانا تھا تو یہاں ایک پوسٹر لگوانا تھا آج کے دن کیلئے بی ڈی او آفس بند رہے گا تاکہ لوگ بھی یہاں آکر پریشان نہیں ہوجاتے۔لیکن المیہ یہ ہے بلاک ڈیولپمنٹ آفس لنگیٹ دن بھر بند رہا مقامی لوگوں نے اس معاملہ کی نسبت سخت نوٹس لینے کا حکام بالا سے مطالبہ کیا۔










