جموں//پرنسپل سیکرٹری بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری محکمہ نوین کمار چودھری نے ضلع رِیاسی کے بلاک پونی کی جیری پنچایت میں مِلک وِلیج کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس تقریب کی صدارت کی۔ یہ تقریب بی ڈی سی چیئرمین پونی پون شرما او رڈی ڈی سی ممبر پونی ریتا شرما کی موجودگی میں ہوئی۔پرنسپل سیکرٹری نے مِلک وِلیج کے آغاز کی ستائش کی او راسے مقامی لوگوں کی ایک بڑی اقتصادی کوشش قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہریونٹ کم اَز کم ایک کنبے کو مالی تحفظ فراہم کرے گا ۔ مِلک وِلیج میں 73 اِنفرادی ڈیری یونٹس ہیں جن میں کل 370گائیں ہیں۔نوین چودھری نے کہا کہ مِلک وِلیج کا قیام اور اس کی کامیابی ،بہت سے دوسرے لوگوں کو اِسی طرح کے یونٹ شروع کرنے اور نیو مِلک وِلیج بنانے کی طرف راغب کرے گی۔ پرنسپل سیکرٹری نے مزید کہا کہ سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے بروقت مدد اور سبسڈ ی مستقبل میں مِلک وِلیجز کو سہولیت فراہم کرے گی۔پرنسپل سیکرٹری نے ڈیری یونٹ میں اِضافہ کرنے اور ڈیری فارمروں سے ایف پی او میں شامل ہونے پر زور دیا ۔اُنہوں نے اِن فوائد کی نشاندہی کی جن سے ایف پی اوز مستفید ہوں گے جس میں مختلف سبسڈیز بھی شامل ہیں ۔ محکمہ اینمل ہسبنڈری کو 50فیصد سبسڈی پر ریفرجریٹیڈ وِین فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔اُنہوں نے کسانوں کو مزید ترغیب دیتے ہوئے دودھ کو ٹھنڈا کرنے والا پلانٹ لگانے اور دودھ کی مصنوعات کی برانڈنگ کرنے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے دودھ کی پیداوار بڑھانے ا، دودھ کی پروسسنگ اور ویلیوایڈیشن کو شامل کرنے پر زور دیاتا کہ گائوں کے منافع میں اِضافہ ہو۔اِسی طرح پرنسپل سیکرٹری نے مشروم کی افزائش ، باغبانی ، ریشم کی پیداوار اور دیگر منافع بخش دیہاتی صنعتوں میں غیر استعمال شدہ امکانات کو اُجاگر کیا ۔ اُنہوں نے خواتین کسانوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے کاروبار میں اَپنی شرکت بڑھائیں۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائیفوڈ کے علاوہ ضلعی اَفسران ، پی آر آرئی ممبران اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے۔










