Director RDD Kmr

ناظم دیہی ترقی کشمیر نے بارہمولہ میں ترقیاتی اسکیموں کی صورتحال کا جائزہ لیا

بارہمولہ//ناظم دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر نے بارہمولہ کا دورہ کیا اور دیہی ترقیاتی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع میں جاری مختلف کاموں کا موقعہ پر جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے سی ڈی بارہمولہ ، اے سی پی بارہمولہ ، ایگزیکٹیو اِنجینئر ( آر اِی ڈبلیو ) بارہمولہ ، بی ڈی او اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں فلیگ شپ پروگراموں بشمول منریگا ، جی ۔ پی ایم اے وائی اور 14ویں ایف سی اے کے علاوہ کیپکس بجٹ ( سی ڈی اینڈ پی وائی ٹی سیکٹر ) کے تحت کاموں کی پیش رفت ، آر جی ایس اے کے تحت پنچایت گھروں کی تزئین و آرائش اور دیگر اَمور کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ اکتوبر 2021ء کے آخیر تک 8.49لاکھ ایام کام کے ہدف کے مقابلے میں 7.07 لاکھ ایام کار پید ا ہوئے ۔ مزید برآں منریگا جاب کارڈ ہولڈروں میں منریگا کی اُجرت وقت پر واگذار کی جاتی ہے اور آج تک 15 کروڑ روپے اُجرت ادا کی جاچکی ہیں۔اِس کے علاوہ اثاثوں کی صدفیصد جیو ٹیگنگ او رجاب کارڈ ہولڈروں کی زائد از 97فیصد آدھار سیڈنگ مکمل ہوچکی ہے ۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت 96 فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے۔ 339 ہاؤسنگ یونٹس کے ہدف کے مقابلے میں 321 یونٹ بروقت مکمل ہو چکے ہیں۔ اِسی طرح آر جی ایس اے کے تحت اٹھائے گئے 3 پنچایت گھروں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جاچکا ہے اور 3 مزید تکمیل کے قریب ہیں۔ناظم دیہی ترقی نے ضلع میں منریگا کے تحت آبی ذخائر کی بحالی اور ورمی کمپوسٹ گڈھوں کی تعمیر کی کوششوں کی تعریف کی۔ منریگا کے تحت اُٹھائے گئے 804 ورمی کمپوسٹ گڈھوں میں سے 339 مکمل ہوچکے ہیں اور باقی تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ اِسی طرح754 آبی ذخائر کی بحالی کے لئے اور 29 کو پینے کے پانی کے لئے پی ایچ اِیکے ساتھ بڑھایا گیا ہے۔ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر نے تمام اُٹھائے گئے کاموں کو بروقت مکمل کرنے اور عوام کے مسائل کو فعال طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اُنہوں نے کہا ،’’گرام سبھائوں کو باقاعدگی سے منظم کیا جانا چاہئے اورپی آر آئیز ہر پنچایت میں ترقیاتی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل ہونے کے علاوہ عام لوگوں کو دیہی ترقی محکمہ سکیموں کی عمل آوری کے تحت رہنما خطوط اور فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہئے۔‘‘بعد میں ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر نے مختلف سکیموں کے تحت ضلع میں جاری / مکمل کئے گئے کاموں کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے سوپور اور سنگرامہ بلاکوں کا بھی دورہ کیا اور فٹ بال گرائونڈ پیٹھ سیر ، پبلک پارک سنگرامہ ، واگوبمیں نالوں اور دیگر کاموں کا بھی معائینہ کیا۔