school closed

موسلادار بارشیں درس وتدریس کے عمل میں حائل

کشمیرکے5اورجموں کے3اضلاع میں اسکول ہنگامی طورپر بند :حکام

سری نگر//منگل اوربدھ کی درمیانی رات موسلا دار بارشیں ہونے کے بعددریائوں اورندی نالوںمیں طغیانی کی صورتحال پیداہونے کے بعدحکام نے بدھ کی صبح جموں وکشمیر کے کم سے کم 8اضلاع میں پرائمری ،مڈل اورہائی اسکولوںکوبند رکھنے کافیصلہ لیا،اورعلی الصبح طلباء وطالبات کے اسکول روانہ ہونے سے پہلے ہی احکامات جاری کردئیے گئے ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرمیں بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے اوربیشتر دریائوں اورندی نالوںمیں پانی کی سطح تیزی کیساتھ بڑ ھ جانے کے بعدکشمیر کے5ڈپٹی کمشنروں اورجموں صوبہ کے 3ڈپٹی کمشنروںنے الگ الگ احکامات جاری کرکے اپنے اپنے اضلاع کی حدودمیں قائم پرائمری ،مڈل اورہائی اسکولوںکوبدھ کے روز بندرکھنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ڈپٹی کمشنروںنے کہاکہ بارشوں سے پیداشدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے بطور پر اسکولوں میں کلاس ورک معطل کرنیکا فیصلہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرس اصغر ،ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا اورشوپیان ،کولگام وکپوارہ کے ڈپٹی کمشنروں اورمتعلقہ چیف ایجوکیشن افسروںنے الگ الگ احکامات کرکے کہاکہ بہت زیادہ بارش کے پیش نظر، تمام پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں میں کلاس کا کام آج (بدھ کو)معطل رہے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں آٹھویں جماعت تک کا کام معطل رہے گا۔اُدھر صوبہ جموںکے ڈوڈہ،رام بن اورکشتواڑ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروںنے بھی الگ الگ احکامات جاری کرکے بدھ کوپرائمری ،مڈل اورہائی اسکولوںکوبند رکھنے کے ہدایات جاری کئے ۔ضلعی ترقیاتی کمشنروںنے بتایاکہ صوبہ جموںکے ان تینوں پہاڑی اضلاع میں مسلسل بارشوں کے بعددریائوںندی نالوںمیں طغیانی کی صورتحال پیداہونے اورپُرخطر مقامات نیز ڈھلوان والے علاقوںمیں مٹی کے تودے ،پسیاں اورپتھر گرآنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ،اسلئے احتیاطی اقدام کے بطور پر اسکولوں میں کلاس ورک معطل کرنیکا فیصلہ لیاگیا۔