سری نگرکامطلوب منشیات فروش

منشیات کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو آگے آنا ہوگا/ فیاض اندرابی

سرینگر// منشیات مخالف عالمی دن پر معروف سماجی کارکن اور جموں کشمیر سول سوسائٹی فورم کے سربراہ فیاض اندرابی نے نشیلی ادویات کے بڑھتے رجحان کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اور نئی پود کے مستقبل کو بچانے کے لئے سماج کے ہر ایک افراد کو اپنا کلیدی رول ادا کرنا ہو گا.تفصیلات کے مطابق منشیات مخالف عالمی دن ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی اور ان کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔منشیات مخالف عالمی دن کے موقع پر جموں وکشمیر سول سوسائٹی فورم کے سربراہ فیاض اندرابی کہا کہ منشیات سے صرف تباہی و بربادی ہی آتی ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ منشیات وہ زہر ہے جو ہمارے نوجوانوں کی نسوں میں داخل ہو کر انہیں جسمانی طور کھوکھلا کر دیتا ہے۔ انہوں نے منشیات سے اپنے بچوں کو دور رکھنے کیلئے والدین کو وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جن کی بدولت وہ اپنے بڑھاپے کے سہارے کو سماج میں پھیلے منشیات جیسے ناسور سے دور رکھ سکیں۔ انہوں نے منشیات کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں خصوصاً اپنے کمسن بچوں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھیں کہ کئی وہ منشیات جیسی بری لت میں مبتلا تو نہیں ہور ہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سماج کے ہر فرد کو منشیات کے حوالے سے سوچنا چاہئے کہ کس طرح نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا ہونے سے روکا جاسکے۔معروف سماجی کارکن فیاض اندرابی نے مزید کہا کہ کھیل کود اور روزگار فراہم کرنے سے نوجوانوں کو منشیات کی وبا سے دور رکھا جاسکتا ہے۔