3کروڑ 17لاکھ اور67ہزارروپے مالیت کی منشیات کے علاوہ 40لاکھ 15ہزار روپے نقد برآمد
بارہمولہ//بارہمولہ پولیس نے معاشرے کو زہر فروشوں سے نجات دلانے کیلئے اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے رواں سال کے پہلے 2مہینوں کے دوران منشیات فروشوں سے 3کروڑ 17لاکھ اور67ہزارروپے مالیت کی منشیات کے علاوہ 40لاکھ 15ہزار روپے نقد برآمد کرکے ضبط کرلئے جبکہ منشیات مخالف مہم کے دوران سال2023کے پہلے59دنوں کے دوران 58منشیات اسمگلروںکی گرفتاری عمل میں لاکراس سلسلے میں 40مقدمات بھی درج کئے ۔جے کے این ایس کے مطابق بارہمولہ پولیس نے ماہ جنوری ،فروری 2023کے دوران منشیات اسمگلروں اور فروشوں کیخلاف روبہ عمل لائی گئی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ رواں سال کے پہلے2مہینوںکے دوران منشیات اسمگلنگ سے متعلق40کیس یامقدمات مختلف پولیس تھانوںمیں درج کئے گئے اور منشیات فروشی کی پاداش میں 58ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ۔بارہمولہ پولیس کے مطابق اس دوران منشیات فروشوں سے 3کروڑ 17لاکھ اور67ہزارروپے مالیت کی منشیات کے علاوہ 40لاکھ 15ہزار روپے نقد برآمد کرکے ضبط کئے گئے ۔منشیات فروشوں سے برآمد نشہ آور اشیاء کی مقدار کے بارے میں پولیس نے بتایاکہ جنوری ،فروری 2023کے دوران بارہمولہ پولیس نے 2کروڑ97لاکھ روپے مالیت کا3.14کلوگرام برائون شوگر ،5لاکھ93ہزار روپے مالیت کی 152گرام ہیروئن،6لاکھ ایک ہزارروپے مالیت کا4.671کلوگرام چرس،8لاکھ73ہزار روپے مالیت کاپوست کابھوسااور بھنگ پائوڈر ،اور40لاکھ 15ہزار روپے نقدی رقم بھی ضبط کی جبکہ منشیات کی اسمگلنگ کیلئے استعمال میں لائی جانے والی مختلف قسم کی 9گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں ۔بارہمولہ پولیس نے بتایاکہ رواں سال کے پہلے 2مہینوںکے دوران کل ملاکر 3کروڑ 17لاکھ اور67ہزارروپے مالیت کی منشیات کے علاوہ 40لاکھ 15ہزار روپے نقد برآمدکرکے ضبط کی گئی ۔










