سری نگر//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج مندیپ کور نے آج ضلع سری نگر کے ہارون بلاک کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف سوچھ بھارت مشن ۔ گرامین ( ایس بی ایم ۔ جی) پر وجیکٹوں او رمہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ ( منریگا) سکیموں کا تفصیلی معائینہ کیا۔دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر دیہی ترقی محکمہ کشمیر شبیر حسین بٹ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ سری نگر، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کے اراکین، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل( بی ڈی سی ) کے اراکین ، سرپنچ اور دیہی ترقی کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔کمشنر سیکرٹری نے جن علاقوں کا معائینہ کیا ان میں دارا، فقیر گجری، نیو تھیدم گندتل اور سید پورہ شامل ہیں۔یہ دورے میں ایس بی ایم ۔ جی کے تحت مختلف سرگرمیوں جیسے گھر گھر کوڑا اُٹھانا، اِنفرادی اور کمیونٹی میںسکیج گڑھوں کا قیام، کمپوسٹ گڑھے او رسیگریگیشن شیڈز کا قیام کے تفصیلی جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ منریگا سکیموں کی پیش رفت جو روزگار پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے دیہی معاش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔دورے کے دوران مندیپ کور نے مقامی رہائشیوں اور پی آر آئی کے اراکین کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور بلاک میں جاری ایس بی ایم ۔ جی اور منریگا اقدامات کے بارے معلومات حاصل کی۔اُنہوں نے ان کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ حکومت دیہی ترقی، صفائی کے طریقوں، اور مقامی کمیونٹیوں اور پی آر آئی کے اراکین کے ساتھ فعال مشغولیت کے ساتھ دیہی روزگار کو بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے۔










