ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

ملی ٹنٹوں کی جانب سے چپکانے والے بموں کا استعمال

جموں اورکشتواڑ میں پولیس محکمہ متحرک،گاڑیاں اسٹارٹ کرنے سے قبل پوری طرح چیک کرنے کامشورہ

سری نگر//ملی ٹنٹوں کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کو نشانہ بنانے کیلئے چپکانے والے بموں کا استعمال کرنے کے پیش نظرجموں وکشمیر پولیس نے جموں اور کشتواڑ کے باشندوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو چالو کرنے سے پہلے اچھی طرح چیک کریں۔جے کے این ایس کے مطابق جموںمیںپولیس نے کہاکہ پاکستان سے بھیجے گئے ایک شمالی کوریائی ڈرون کو7 مقناطیسی یا چپکنے والے بموں اور اتنی ہی تعداد میں انڈر بیرل لانچر گرینیڈز کے پے لوڈ کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس نے 31 مئی کو بین الاقوامی سرحد کے قریب تلی ہریہ چک علاقے میں مار گرایا تھا۔سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس جموں چندن کوہلی نے کہاکہ ہم لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی گاڑیوں کو چلانے یااسٹارٹ کرنے سے پہلے اچھی طرح چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی اپنی گاڑیوں کو اسٹارٹ کرنے سے پہلے اچھی طرح چیک کریں۔ایس ایس پی جموں نے کہا کہ سرحد پار سے چپکنے والے بموں کی اسمگلنگ کے پیش نظر خطرے کا احساس بہت زیادہ ہے۔اُدھر موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے بھی اس پہڑی ضلع کے بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے بات چیت کی۔ایس ایس پی کشتوڑ نے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا کہ وہ مسافروں کے سوار ہونے سے پہلے اور بعد میں اپنی گاڑیوں کی بار بار چیکنگ سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ تخریب کاری کے ذریعے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم کو انجام دینے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس یا افسران کو دی جائے تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے ڈرائیوروں ،کنڈیکٹروں اورعام لوگوں سے کہا کہ وہ چوکس رہیں تاکہ منشیات فروش منشیات کی نقل و حمل میں کامیاب نہ ہوں۔پولیس کے سینئر افسر نے انہیں چسپاں بموں کے بارے میں بتایا جو کہ گاڑیوں میں بم نصب کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے اور انہیں اضافی محتاط رہنے کو کہا۔