ملی ٹنسی فنڈنگ معاملے میں سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کارروائی جاری

جموں میں پولیس اہلکار کی رہائشگاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے اور تلاشیاں

سرینگر / ملی ٹنسی فنڈنگ معاملے میں سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے جموں میں پولیس اہلکار کی رہائش گاہ سمیت متعد د مقامات پر چھاپے ڈالیں اور وہاں تلاشیاں لی گئی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ملی ٹنسی فنڈنگ معاملے اور حوالہ کے لین دین سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں جموں میں سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے کئی مقامات پر چھاپے ڈالیں اور وہاں تلاشیاں لی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ جموں میں ایک پولیس اہلکار کی ررہائشگاہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں چھاپے ڈالیں اور تلاشیاں لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ستواری پولیس اسٹیشن کے تحت بیلیچرانہ علاقے میں انسپکٹر رینک کے افسر کی قیادت میں ایس آئی اے کی ایک ٹیم ایک پولیس اہلکار کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا اور وہاں تلاشیاں لی ۔ مذکورہ پولیس اہلکار اس وقت جموں و کشمیر پولیس کے آرمڈ ونگ میں تعینات ہے اور وادی کشمیر میں تعینات ہے۔ایس آئی اے کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ملی ٹنسی فنڈنگ معاملے میں جموں کے کچھ مقامات پر چھاپے ڈالیں گئے جس دوران تلاشیاں بھی لی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران کچھ قابل اعتراض مواد اور ڈیجیٹل آلات بھی ضبط کر لئے گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔