کانگریس کے دور اقتدار میں نہ صرف کشمیر بلکہ ملک کے دیگر شہروں سے بُری خبریں آتی تھیں
سرینگر///اتر پردیش کے علی گڑھ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ جموں کشمیر میں پہلے بم دھماکے ہوتے تھے ، غیر اعلانیہ ہڑتال ہوتی تھی اب یہ سب چیزیں بند ہوچکی ہیں اور لوگ بے خوف زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ملک کے کونے کونے سے سیاح کشمیر کی سیر کیلئے جاتے ہیں جہاں اب کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے اور یہ سب بھاجپا سرکار کی کوششوں کا نتیجہ ہے جبکہ کانگریس کے دور اقتدار میںنہ صرف کشمیر بلکہ ملک کے کونے کونے سے بُری خبریں آتی تھیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق آج ملک میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے سلسلے میں آج پی ایم مودی یوپی کے علی گڑھ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس ریلی میں پی ایم مودی نے کانگریس کو نشانہ بنایا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو خاندانی سیاست سے آزاد کیا جائے۔ ملک سے بڑا کوئی چیز نہیں اس لیے سب کام چھوڑ کر ووٹ دیں۔پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت میں بموں کا خوف ختم ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے علیحدگی پسند جموں کشمیر میں فخر کے ساتھ رہتے تھے۔ اب سلسلہ وار بم دھماکوں کا دور ختم ہوچکا ہے اور جموں کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے کونے کونے سے لوگ کشمیر کی سیر پر جارہے ہیں ۔ا نہوں نے بتایا کہ ملک دشمن سرگرمی پر مکمل پابندی لگ چکی ہے،پہلے غیر اعلانیہ ہڑتال کے اشتہارات ہوتے تھے۔ اب یہ سب فل اسٹاپ پر آ گیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ نہ صرف کشمیر بلکہ کانگریس کے دور میں ملک کے کونے کونے سے بُری خبریں آتی تھیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ یہ الیکشن کرپشن سے پاک الیکشن ہے۔ اس لیے طلوع آفتاب سے پہلے ووٹ ڈالیں کیونکہ آپ کے ہر ووٹ کی اہمیت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب ملک کو کرپشن سے مکمل پاک کرنا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ریلی میں کہا کہ علی گڑھ کے لوگوں نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس کے اقرباء پروری اور بدعنوانی کی فیکٹری کو اس طرح بند کر دیا ہے کہ دونوں شہزادوں (راہول اور اکھلیش) کو چابی تک نہیں ملی۔ تاریخ ترقی یافتہ ہندوستان کی کنجی عوام کے پاس ہے۔ کانگریس کی بدعنوانی پر پابندی لگائی جائے۔ خاندانی سیاست کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا۔










