mohan bhagwat

ملک کی ترقی کی راہ میں آنے والوں کا صفایا کر دیا جائے گا:RSS سربراہ موہن بھاگوت

سری نگر// راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(RSS) کے سربراہ موہن بھاگوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان 10سے15 سال میں’اکھنڈ بھارت‘ بن جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق ہردیوار میں شری کرشنا نواس اور کنکھل میں پورنانند گری آشرم میں1008 سوامی دیویانند گری کے مجسمے کا افتتاح کرنے کے موقعہ موہن بھاگوت نے دعویٰ کیا کہ سنتوں اور نجومیوں کی پیشین گوئیوں کے مطابق ہندوستان20تا25 سال میں’اکھنڈ بھارت‘بن جائے گا لیکن اگر ہم سب مل کر اس کے لیے کام کریں تو 10سے15 سالوں میں ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان عدم تشدد کی بات کرے گا لیکن ہمارے ہاتھ میں چھڑی بھی لے کر جائے گا کیونکہ دنیا صرف طاقت کو سمجھتی ہے۔موہن بھوگوت کاکہناتھاکہہماری کوئی بد نیتی نہیں ہوگی، کوئی دشمنی نہیں ہوگی۔ لیکن دنیا صرف طاقت کو سمجھتی ہے۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(RSS) کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور جو لوگ درمیان میں آئیں گے، ان کا صفایا کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری قومیت گنگا کے بہاؤ کی طرح بہتی ہے، اگر دھرم کو فروغ دیا جائے گا تو ملک بلند ہو گا۔انہوں نے مزید کہاکہ1000 سالوں سے سناتن دھرم کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں، وہ ناکام ہوئیں، لیکن ہم اور دھرم اب بھی برقرار ہیں۔موہن بھاگوت نے مزید کہا کہ ہندوستان آنے کے بعد ہر قسم کے انسان کے برے رجحانات ختم ہو جاتے ہیں۔