سرینگر///وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سرکار معاشرے کے ہر طبقے کو بااختیار بااختیار بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی بھید بھائو، کو دور کیا جارہا ہے اور ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہے ۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں ہی ملک کی مجموعی ترقی مضمر ہے ۔ سی این آئی کے مطاابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کو بااختیار بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور پسماندہ افراد کو ترجیح دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔وہ بھگوان شری دیونارائن کے 1111 ویں اوتار کے تہوار پر بھیلواڑہ ضلع کے دورے پر تھے۔اس موقعے پر انہوں نے بتایا کہ پچھلے آٹھ نو سالوں سے، ملک معاشرے کے ہر اس طبقے کو بااختیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جو نظر انداز اور محروم ہے۔ ہم پسماندہ افراد کو ترجیح دینے کے منتر کے ساتھ چل رہے ہیں،مودی نے ضلع کے ملاسری میں کہاکہ مذہبی بھید بھائو اور معاشرتی نابرابری کو دور کرنے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوجائے گی اور ملک کی مجموعی ترقی کیلئے مضبوط جمہوری ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان صرف ایک لینڈ ماس نہیں ہے بلکہ “ہماری تہذیب، ثقافت، ہم آہنگی اور صلاحیت” کا اظہار ہے۔مودی نے کہا کہ ہندوستان کے ہزاروں سالوں کے سفر میں سماجی طاقت نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئیے ہم سب اپنے ورثے پر فخر کریں، غلامانہ ذہنیت سے نکلیں اور ملک کے تئیں اپنے فرائض کو یاد رکھیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے اور اس مرحلے پر سبھی کو ملک کر ساتھ چلنا ہوگا ۔










