Advisor Khan visits Shafaqat Rehabilitation Center at Bemina

مشیر خان نے بمنہ میں شفقت بحالی مرکز کا دورہ کیا

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے بمنہ میں رضا کارانہ میڈیکئیر سوسائٹی وی ایم ایس ) کے شفقت بحالی مرکز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر مشیر نے بحالی کی سہولت کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور مریضوں اور عملے سے بات چیت کی ۔ انہوں نے خصوصی طور پر معذور مریضوں کے آلات ، مشینوں اور علاج کی لائین کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے جم فزیو اور اکوپیشنل تھراپی سیکشن ، ڈیولپمنٹ تھراپی ، ووکیشنل تھراپی سیکشن کا دورہ کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مرد و خواتین وارڈز ، مصنوعی اور آرتھوٹک ڈیپارٹمنٹ ، آڈیٹوریم سمیت دیگر حصوں کا معائینہ کیا ۔ اس موقع پر مشیر خان نے بحالی مرکز کی تعریف کی کہ ان کی خدمات ان لوگوں کو فراہم کی جاتی ہیں جنہیں خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مراکز سینکڑوں لوگوں کو امید دے رہے ہیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے اور انہیں پیشہ ور افراد کی مداخلت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس طرح کے مراکز خاص طور پر قابل افراد میں معاشرے میں اپنے حصہ کیلئے مقابلہ کرنے کیلئے اعتماد پیدا کرتے ہیں اور انہیں تمام انسانی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے قابل بناتے ہیں ۔ انہوں نے اس اقدام سے وابستہ تمام ممبران اور پیشہ ور افراد کو مبارکباد کا پیغام دیا ۔ اس شعبے میں ان کے تعاون کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر معاشرے کو تمام پہلوؤں میں ترقی کرنی ہے تو ایسے خصوصی افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ہو گا تا کہ ان کی صلاحتیں بھی ہمارے معاشرے کا اثاثہ بنیں ۔ مشیر نے شفقت انکلوسیو اسپیشل اسکول کا بھی دورہ کیا اور وہاں بچوں اور اساتذہ سے بات چیت بھی کی ۔ انہوں نے خصوصی طور پر معذور بچوں سے اُن کی تعلیم کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا ۔ مشیر خان نے بحالی مرکز میں مریضوں کے ساتھ آنے والے متعدد اٹینڈنٹ میں ایک ماہ کی راشن کٹس بھی تقسیم کیں ۔ مشیر کے ہمراہ آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی ٹو ایڈوائیزر ( ایف ) محمد اشرف حقاق ، ایڈمنسٹریٹر وی ایم ایس ڈاکٹر عابد اور دیگر متعلقین بھی تھے ۔ دریں اثنا مشیر خان نے وی سی ایس کے احاطے میں وہیل چئیر باسکٹ بال کے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا ۔