مشیر بھٹناگر نے ماریشس میں تیسری ایکسی لینس ان ایجوکیشن ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کیا

عوامی خدمات میں قابل ذکر شراکت پر ماریشس کے صدر سے ’ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ حاصل کیا

سرینگر// لیفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ورلڈ ہندی سکریٹریٹ میں منعقدہ تیسرے ایکسی لینس ان ایجوکیشن ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کیا ۔ اس تقریب کی صدارت ماریشس کے صدر پرتھوی راج سنگھ روپن نے کی ۔ ماریشس کے نائب وزیر اعظم لیلا دیوی ڈوکون اور ماریشس کے مالیاتی خدمات اور گُڈ گورننس کے وزیر مہین کمار سیرتون نے بھی اس موقع پر شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے قومی تعلیمی پالیسی اور جموں و کشمیر کے یو ٹی کے سکول ایجوکیشن کی طرف سے دُنیا بھر کے معزز سامعین اور ماہرین تعلیم کیلئے شروع کئے گئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو اور پرذنٹیشن دی ۔ تقریب کے دوران مشیر بھٹناگر کو جمہوریہ ماریشس کے صدر نے ملک اور عوامی خدمت کیلئے ان کی غیر متزلزل وابستگی اور تعلیم کے میدان میں قابل ذکر شراکت کیلئے ’ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا ۔ اس تقریب کا مقصد تعلیم میں تعاون اور اختراع کی اہمیت کو سمجھنا ، ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں کو متحد کرنا تھا ۔