میگا اسپورٹس فیسٹیول کی فائنل تقریب میں شرکت کی
بانڈی پورہ//دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک پہنچنے اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کیلئے لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے اپنے دورے کے دوسرے دن آج ڈاک بنگلو داوڑ گریز بانڈی پورہ میں ضلعی اور سیکٹورل افسران کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، ایس ڈی ایم گریز اور تمام محکموں کے ضلع اور سب ڈویژنل افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ مشیر نے خدمات کی فراہمی خصوصاً ذیلی تقسیم میں ضروری اشیاء کی دستیابی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ اجلاس میں مختلف محکموں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آر اینڈ بی سیکٹر کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر کو بتایا گیا کہ داوڑ کے سیکٹر کے تحت دریائے کشن گنگا پر اسپین اسٹیل پل کی تعمیر 122.85 لاکھ روپے کی منظور شدہ لاگت سے مکمل ہے ۔ خستہ حال سیکٹر کے تحت 2.50 کلو میٹر لمبائی کی سراداب تترون کھترون روڈ کی تعمیر /اپ گریڈیشن کے بارے میں بتایا گیا کہ روڈ جی 2 کی سطح پر ہے اور صرف میکڈیمائزیشن کا کام باقی ہے ۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نابارڈ کے تحت 280.74 لاکھ روپے کی منظور شدہ لاگت سے بگتور ڈنگن دسی روڈ کی تعمیر /اپ گریڈیشن مکمل کی گئی ہے ۔ آر ڈی ڈی کا جائیزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے میٹنگ میں بتایا کہ گریز سب ڈویژن نے ڈی ڈی سی گرانٹس کے تحت 8 کاموں میں سے 3 کام مکمل کر لئے ہیں اور 18 منظور شدہ کاموں میں سے بی ڈی سی گرانٹس کے تحت 3 کام مکمل ہو چکے ہیں ۔ اس دوران بتایا گیا کہ سب ڈویژن گریز میں پی آر آئی کی گرانٹ کے 151 کاموں میں سے 39 کام مکمل ہو چکے ہیں ۔ جل شکتی محکمہ کا جائیزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے میٹنگ کو بتایا کہ جے جے ایم گریز سب ڈویژن کے تحت 1918.00 لاکھ روپے کی منظور شدہ لاگت سے 27 اسکیمیں ہیں ۔مزید بتایا گیا کہ نبارڈ سب ڈویژن گریز کے تحت 762.44 لاکھ روپے کی منظور شدہ لاگت سے تین اسکیمیں ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر ایس ایس ڈی گریز اور ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کو تمام اٹھائے گئے کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اپنے دورے کے دوسرے دن مشیر نے ہیلی پیڈ گراؤنڈ داور گریز میں جشنِ گریز فیسٹیول کے سلسلے میں منعقدہ میگا اسپورٹس فیسٹیول کی فائنل تقریب میں بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے کھیلوں اور سیاحتی سرگرمیوں میں مقامی نوجوانوں کو شامل کرنے پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔ قبل ازیں مشیر نے سی ایچ سی داور گریز کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے سی ایچ سی کے کئی حصوں کا معائینہ کیا اور مریضوں سے بات چیت بھی کی ۔ مشیر نے ہائیر سکینڈری سکول داور کا بھی دورہ کیا اور طلباء کیلئے دستیاب تعلیمی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا ۔ بعد ازاں مشیر نے مختلف جاری کاموں کا بھی معائینہ کیا جن میں آئی ٹی آئی گریز ، وان پورہ میں مچھلی کے تالاب اور منی سیکرٹریٹ گریز شامل ہیں ۔ انہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تا کہ کام کو جلد مکمل کیا جا سکے ۔










