مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم نے 108 ایمر جنسی رسپانس سینٹر کا دورہ کیا

مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم نے 108 ایمر جنسی رسپانس سینٹر کا دورہ کیا

جموں//مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ناظم زئی خان نے آج بی وی جی انڈیا کی طرف سے چھنی ہمت میں قائم 108 جموں و کشمیر ایمر جنسی میڈیکل سروسز کے ایمر جنسی رسپانس سینٹر کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران مشن ڈائریکٹر کو بتایا گیا کہ 108 سروس کے تحت کل 203 مکمل لیس ایمبو لینسیں کام کر رہی ہیں جو عام لوگوں کی دہلیز پر فوری صحت کی سہولیات کو یقینی بنا رہی ہیں ۔ مزید یہ کہ 108 ایمبولینس سروس نے یو ٹی میں اپنے آغاز سے اب تک 277798 مریضوں کی خدمت کی ہے اور 102 سروس کے ذریعے 56055 مریضوں کی خدمت کی گئی ہے ۔ مشن ڈائریکٹر نے 108 ایمر جنسی رسپانس سنٹر کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے یو ٹی کے لوگوں کو چوبیس گھنٹے ایمبولینس خدمات فراہم کرنے کیلئے 108 ایمر جنسی طبی خدمات کی ستائش کی ۔ اپنے دورے کے دوران مشن ڈائریکٹر نے ایک ایڈوانسڈ لائف سپورٹ ( اے ایل ایس ) ایمبولینس بھی دکھائی اور انہیں ایڈوانسڈ لائف سپورٹ ایمبولینس میں ریٹروفٹ کئے گئے بائیو میڈیکل آلات کے کام کے بارے میں بتایا گیا ۔