اننت ناگ//ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر نے کو کر ناگ میں ہوم سٹے اَنٹرپرینیور شپ پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔ اِس پروگرام کو کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت سمال اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف اِنڈیا نے سپانسر کیا ہے اور اسے جموںوکشمیر ڈیولپمنٹل ایکشن گروپ اور کے پی ایم جی سے عملایا جارہا ہے۔اِس پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں اور کنبوں کو سیاحوں کے لئے ہوم سٹے کی سہولیتیں قائم کرنے کی تربیت دینا ہے جس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور کنبوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی۔اِس موقعہ پر ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے کہا کہ ہوم سٹے اَنٹرپرینیوروں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اَپنی سہولیات کی مارکیٹنگ کے لئے محکمہ سیاحت کی طرف سے تعاون کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ انٹرپرینیوروں کو محکمہ سیاحت کی طرف سے تصدیق کی جائے گی اور پوسٹ سرٹیفکیشن کے بعد محکمہ اَنٹرپرینیوروں کو اَپنے یونٹس کو محکمہ کے ساتھ رجسٹر کرنے میں سہولیت فراہم کرے گا۔ڈاکٹر جی این ایتو نے مزید کہا کہ آنے والے مہینوں میں سمال اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف اِنڈیا کی مدد سے وادی کے دیگر ممکنہ سیاحتی مقامات پر تربیتی پروگرام کا اِنعقادکیا جائے گا تاکہ اِن جگہوں کے نوجوانوں کو ملازمت کے متلاشیوں کے بجائے خود کفیل اور روزگار فراہم کرنے والا بنایا جاسکے۔یہ بات واضح ہے کہ ہوم سٹے اَنٹرپرینیور شپ ٹریننگ پروگرام ایک ماہ طویل کورس ہے جس میں مہمان نوازی شعبے میں تین ہفتے ہائوس ٹریننگ اور ایک ماہ جاب ٹریننگ شامل ہے۔ٹریننگ پروگرام کے دوران سی اِی اوکوکر ناگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ، ڈی ڈی سی ممبر کوکر ناگ ، صدر میونسپل کمیٹی کوکر ناگ ، ڈائریکٹر پروگرامز جے کے ڈی اے جی، کے پی ایم جی کے نمائندے ، نوجوانوں اور عوام الناس کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شری بڈھا امرناتھ جی یاترا۔2026
یوجی سی ۔این ای ٹی کے تین پرچے دوبارہ لیے جائیں گے
جموں و کشمیر میں شدید بارش کا امکان
عوامی ٹرانسپورٹ میں خواتین کیلئے مخصوص نشستیں یقینی بنائیں
بی جے پی میں بڑے پیمانے پر تنظیمی ردوبدل
جموں و کشمیر میں 7656 روہنگیا اور 504 بنگلہ دیشی مقیم
15اگست سے قبل دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام بنایا گیا
لیفٹیننٹ گورنر نے شری راما کرشنا مہاسمیلن آشرم اننت ناگ کا دورہ کیا
ورچوئل ڈسیکشن ٹیبل ٹینڈرکی واگذاری کا معاملہ
چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ایس ایس اے آئی نے جموںوکشمیر میں فوڈ ٹیسٹنگ کا جائزہ لیا










