کپواڑہ//محکمہ سیاحت نے ضلع اِنتظامیہ کپواڑہ کے اشتراک سے چندیگام میں پہلی بار لولاب فیسٹول کا اِنعقاد کیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکأ نے شرکت کی۔وائس چیئرمین ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر ، ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین ، ناظم سیاحت جی این ایتو، اے ڈی سی کپواڑہ غلام نبی ، ایس ڈی ایم لولاب اعجاز احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم احسان الحق چشتی ، ڈی ڈی سی ممبر سوگام ناصر نذیر ، سول اِنتظامیہ کے اَفسران کے علاوہ پی آر آئیز اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت اور ضلع ترقیاتی کمشنر نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چند یگام سے میراتھن کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا جس میں این وائی سیز اور رہبر کھیل کے رضاکاروں نے حصہ لیا۔بعد میں معززین نے دِن بھر جاری رہنے والے لولاب فیسٹول کا اِفتتاح کیا۔معززین نے زراعت ، باغبانی ، بھیڑ ، حیوانات ، سی اے پی ڈی ، کے وی آئی بی ، مگس بانی ، پھول بانی اور ہینڈی کرافٹس مع مختلف محکوموں کے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا۔سٹال کے منتظمین نے شرکأ کو حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً شروع کی گئی مختلف فلاحی اور ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بیداری پید اکی۔معززین نے چند یگام ٹی آر سی کے احاطے میں دیودار کے پودے بھی لگائے۔پروگرام کے ابتدأ میں حاضرین کے سامنے رنگا رنگ کشمیری رؤف پیش کیا گیا۔اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے اُمید ظاہر کی کہ وادی لولاب میں اَپنی نوعیت کا پہلا میلہ وادی لولاب کی سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ اُنہوں نے میلے میں آنے والے تمام مہمانوں بشمول پی آر آئیز اور عام لوگوں کو خوش آمدید کہا۔ناظم سیاحت نے میڈیا اَفراد سے خطاب کرتے ہوئے نہا کہ محکمہ سیاحت جموںوکشمیر نے جموںو کشمیر یوٹی بھر میں 75 مقامات کی نشاندہی کی ہے جن کی ابھی تک تشہیر نہیں کی گئی ہے اور اُنہوں نے مزید کہا کہ لولاب وادی بھی ان جگہوں میں ہے جن کی ابھی تک تلاش نہیں کی گئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ آنے والے دنوں میں ایسے تمام مقامات پر سیاحتی میلے کا انعقاد کرے گا جس کی شروعات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لولاب سے ہوئی۔بعد میں معززین نے کپواڑہ ضلع کے طلاب کو مومنٹوز سے نوازا جنہوں نے حالیہ این ای ای ٹی اِمتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ دو مراتھن جیتنے والوں کو بھی نوازا گیا۔یک روزہ لولاب فیسٹول جس می لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔لوگوں کو مختلف ثقافتی پروگراموں بشمول بانڈہ پاتھر ، چھکری روف ، لوک موسیقی ، پنجابی موسیقی وغیرہ سے محظوظ کیا گیا۔










