جموں //محکمہ سماجی بہبود نے روپ نگر میں بصارت سے محروم کے رہائشی سکول میں لوئس بریل کی 215 ویں سالگرہ منائی۔ بصارت سے محروم افراد کے لئے بریل رسم الخط کے موجد کے یوم پیدائش کو منانے کا دن لوئس بریل ہر سال رہائشی گھر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اِس موقعہ پر اِدارے کے طلبأ نے سورج سنگھ، راہل کمار اور سنجے ودروہی نامی بہت سے سابق طلبأ کے ساتھ پرفارمنس دی جس میں گیت گانا، سکیٹس اور زندگی کی تاریخ اور لوئس بریل کی شراکت کے بارے میں مختصر بیانات شامل تھے۔کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر شیتل نندا جو اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، نے بصارت سے محروم بچوں کے لئے لائبریری اور میوزک روم سمیت ہوم میں اِضافی سہولیات کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر شیتل نندا نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ان بچوں کی تعریف کی جنہوں نے اِس ایونٹ میں حصہ لیا اور امرتسر میں منعقدہ قومی جوڑو چمپئن شپ میں تمغے بھی جیتے۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے تمام بصارت سے محروم بچوں سے اپیل کی کہ وہ گھر میں موجودہ لائبریری کی سہولیت سے اِستفادہ کریں۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموں وویک شرما اور مشن ڈائریکٹر مشن وتسالیہ ہرویندر کور مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔اِس موقعہ پرڈی جی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بصارت سے محروم اَفراد کے لئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مختلف شعبوں جیسے تعلیمی، کھیلوں، ثقافتی سرگرمیوں وغیرہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو مبارک باد دی ۔ اِس موقعہ پر تحصیل سوشل ویلفیئر اَفسران اور سپر اِنٹنڈنٹ ہومز سمیت محکمہ سوشل ویلفیئر اَفسران اور ملازمین ، رہائشی سکول کے طلباء و طالبات کے اہل خانہ بھی موجو دتھے ۔تقریب کے آخیر پر سپر اِنٹنڈنٹ ہوم وکرانت نروالیا نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔










